حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 435 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 435

380 اور منزل بمنزل پوری ہوتی رہتی ہیں اور مومنوں کے دلوں کی تقویت کا باعث بنتی رہتی ہیں۔چنانچہ دیکھو کہ ہمارے زمانہ میں الہام ”بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے " کس شاندار طریق سے پورا ہوا کہ اس کے بعد ہمارے دلوں میں ذرہ بھر بھی شک نہیں رہ سکتا کہ وہ دیگر بشارتیں جو ہمیں دی گئیں ہیں وہ بھی اپنے اپنے وقت پر پوری ہو کر رہیں گی۔ا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کا لائحہ عمل ۱۹۶۵ء کے جلسہ سالانہ کے آخری روز حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے اپنے لائحہ عمل کی بعض معین شقیں بیان کرتے ہوئے فرمایا :۔حضرت فضل عمر نے دنیا کے مختلف ممالک میں تبلیغ اسلام کے جو مراکز قائم کئے تھے ان میں سے نو مراکز مختلف وجوہ کی بنا پر بند ہو گئے تھے۔پہلا کام جو میں نے اور آپ نے کرنا ہے وہ یہ ہے کہ ان مراکز کو جتنی جلد اور جب بھی ممکن ہو پھر جاری کیا جائے۔اس کے علاوہ بعض نئی جگہوں پر بھی فوری مشن قائم کرنے کی ضرورت ہے بعض ممالک میں مساجد تعمیر کرانے کی ضرورت ہے سب سے پہلی ضرورت مبلغین اور مبشرین کی ہے احمدی بچوں اور نوجوانوں کو اس کے لئے آگے آنا ہو گا اور والدین کو اپنے بچوں کو وقف کرنا ہو گا۔فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایسے دوستوں کو آگے آنا چاہئے جو اپنے دنیوی کاموں سے ریٹائر ہو چکے ہیں یا ہونے والے ہیں۔ایسے دوستوں کو مختصر عرصہ کے لئے تعلیمی نصاب کے بعد تبلیغ کے لئے باہر بھیجا جا سکتا ہے۔لیکن ہمارے کاموں کی اصل بنیاد دعاؤں اور توکل پر ہے۔۔۔پھر مالی قربانیوں کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ه بهر حال جو کام حضرت مصلح موعود بھی اللہ نے شروع کئے تھے انہیں کامیابی کے ساتھ