حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 365 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 365

350 خلافت ثانیہ کا آخری جمعہ اور حضرت مصلح موعود کا آپ کو جمعہ پڑھانے کا ارشاد ۵ نومبر ۱۹۶۵ء کا جمعہ حضرت مصلح موعود بنی ایشن کی خلافت کا آخری جمعہ ثابت ہوا۔اس روز حضرت میاں ناصر احمد صاحب کو جمعہ پڑھانے کا ارشاد ملا۔حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ حرم حضرت مصلح موعود بیان کرتی ہیں:۔2 " خلیفہ خدا بناتا ہے اور اللہ تعالیٰ انتخاب کے وقت مومنین کے دلوں کو اس طرف پھیر دیتا ہے۔ہر خلافت کے وقت ایسا ہی ہوا۔حضرت مصلح موعود کی بیماری کے آخری ایام تھے۔۔۔۔۔جمعہ کے دن موزن پوچھنے آیا کہ جمعہ کون پڑھائے ؟ عموماً آپ نے فرمانا، شمس صاحب یعنی مولانا جلال الدین صاحب شمس، کبھی شمس صاحب مرحوم ربوہ سے باہر گئے ہوتے تو فرماتے مولانا ابو العطاء صاحب یا قاضی محمد نذیر صاحب جمعہ پڑھا دیں۔وفات سے دو تین دن پہلے جمعہ تھا موذن پوچھنے آیا تو آپ نے فرمایا:۔" ناصر احمد " مجھے اس وقت تعجب ہوا کہ اس سے پہلے مجھے یاد نہیں کبھی کہا ہو دوبارہ پوچھا تو پھر یہی کہا کہ " ناصر احمد" دفتر کا آدمی اطلاع دینے گیا تو حضرت مرزا ناصر احمد صاحب جمعہ پر جانے کے لئے تیار ہو رہے تھے۔خیال بھی نہ تھا کہ جمعہ پڑھانا پڑے گا۔حکم کی تعمیل کی۔یہ بھی یقیناً خدا تعالٰی کی طرف سے ایک اشارہ تھا کہ آئندہ خلافت کی ذمہ داریاں ان پر پڑنے والی ہیں۔"