حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 321 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 321

306 کرنے اور روح کو روشنی عطا کرنے میں بڑا اثر رکھتے ہیں۔" اشاعت لٹریچر ย حضرت مصلح موعود نے مجلس انصار اللہ کے بنیادی اغراض و مقاصد میں سے تبلیغ کو اولیت دی ہے موجودہ شکل میں انصار اللہ کی مجلس کے قیام سے بہت پہلے ۱۹۳۱ء میں انصار اللہ کا قیام نظارت دعوۃ و تبلیغ کی تبلیغ میں معاونت کے لئے ہوا اور اسے نظارت دعوة و تبلیغ کا دست و بازو قرار دیا گیا۔چنانچہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کے دور میں ۱۹۵۵ء میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر سہ ماہی پر تبلیغی پمفلٹ شائع کئے جائیں۔جو تبلیغ کی غرض سے تقسیم کئے جائیں چنانچہ مجلس نے اس سلسلہ میں خاص طور پر کام کیا اور حضرت مسیح موعود کی بعض کتب کی بھی اشاعت کر کے تبلیغ کے نظام کو مستحکم کیا۔تعلیم و تربیت کے لئے امتحانوں کا سلسلہ حضرت مصلح موعود کے ارشادات کو پوری طرح سمجھتے ہوئے آپ نے اراکین مجلس کی تعلیم و تربیت کے لئے سہ ماہی امتحانوں کا سلسلہ باقاعدگی سے شروع کیا اور دینی نصاب میں قرآن کا ایک پارہ مع ترجمہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک دو کتب بھی بطور سلیبس مقرر فرمائیں۔اور نئی نسل میں دینی امور سے شغف پیدا کرنے کے لئے ایک وظیفہ انعامی کا اجراء فرمایا۔علم انعامی پ کے عہد میں ۱۹۵۶ء کی مجلس انصار اللہ کی شوریٰ میں فیصلہ ہوا کہ انصار اللہ کا اپنا جھنڈا ہو اور وہ جھنڈا سالانہ اجتماع کے موقعہ پر اس مجلس کو دیا جائے جو اپنے فرائض کی ادائیگی میں سال بھر میں اول رہی ہو۔چنانچہ اس فیصلہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک سب کمیٹی کے ذریعے جھنڈے کا ڈیزائن اور سائز وغیرہ تجویز ہوا جس کے ممبر حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد ، مولانا جلال الدین صاحب شمس، محمد شفیع صاحب