حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 320
305 ۱۹۶۱ء کے ایک پیغام کا حصہ جو آپ نے انصار اللہ خیر پور ڈویژن کے سالانہ اجتماع کے موقع پر بھیجا تھا، نقل کیا جاتا ہے۔فرمایا:۔دوستوں کو یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ مامورین کی بعثت کی اصل غرض تزکیہ نفس ہوتی ہے یعنی دلوں کی صفائی تا ان میں خدا بس جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اسی مقصد کے لئے تشریف لائے۔حضور علیہ السلام نے فرمایا:۔" میں نہیں چاہتا کہ چند الفاظ طوطے کی طرح بیعت کے وقت رٹ لئے جائیں، اس سے کچھ فائدہ نہیں۔تزکیہ نفس کا علم حاصل کرو کہ ضرورت اسی کی ہے۔" (ملفوظات جلد دوم ص۷۲-۷۳) خدام الاحمدیہ لجنہ اماء اللہ اور انصار اللہ کے قیام کی اصل غرض بھی یہی ہے تاہر مجلس مخصوص طور پر اپنے اراکین میں یہی تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کرے "۴۳ ماہنامہ انصار اللہ کا اجراء آپ کی خدمات میں سے ایک اہم خدمت مجلس انصار اللہ کے ترجمان ماہنامہ انصار اللہ کا اجراء ہے جو ۱۹۶۰ء میں ہوا۔۱۹۵۹ء میں شوری میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ مجلس کا ایک ماہوار رسالہ شائع کیا جائے جو مجلس کی کار کردگی اور دیگر تعلیمی و تربیتی مضامین شائع کیا کرے چنانچہ ۱۹۶۰ء میں اس پر عملدرآمد ہوا اور رسالہ کی اشاعت شروع ہو گئی۔اس کے پہلے ایڈیٹر مکرم مسعود احمد صاحب دہلوی مقرر ہوئے۔ابتداء سے ہی اس رسالے کا جو معیار قائم ہوا اس بارہ میں حضرت مرزا بشیر احمد نے ۱۹۶۲ء کے سالانہ اجتماع کے افتتاحی خطاب میں فرمایا۔صاحب رو " میں اس جگہ رسالہ "انصار اللہ " کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔رسالہ خدا کے فضل سے بڑی قابلیت کے ساتھ لکھا جاتا اور ترتیب دیا جاتا ہے اور اس کے اکثر مضامین بہت دلچسپ اور دماغ میں جلا پیدا یه ر