حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 263
248 صدر انجمن احمدیہ کے صدر کے طور پر کام کر رہے تھے۔صدر انجمن احمدیہ کے تحت ہی آپ افسر جلسہ سالانہ رہے اور ہجرت پاکستان کے فوراً بعد تعمیر کمیٹی ربوہ کے ممبر بھی رہے۔ادارۃ المصنفین کے سات سال تک ڈائریکٹر رہے۔اسی طرح انجمن احمدیہ تحریک جدید کے ڈائریکٹر بھی رہے۔حضرت مصلح موعود کی بیماری کے دوران تینوں انجمنوں کی نگرانی والے بورڈ کے بھی نمبر رہے اور حضرت مصلح موعود کی نگرانی میں متفرق کام اس کے علاوہ تھے۔مجلس خدام الاحمدیہ کی صدارت رم حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کے اعمال اور اقوال بچپن سے ہی احمدیت کے قالب میں ڈھل چکے تھے جوں ہی آپ نے جوانی میں قدم رکھا آپ نے ہمیشہ اپنے آپ کو قومی اور ملی خدمات کے لئے تیار رکھا۔چنانچہ تحصیل علم کے بعد جب آ۔قادیان واپس آئے تو جامعہ احمدیہ میں پڑھانے پر متعین ہو گئے اور مرکز سلسلہ کے متفرق کاموں میں خدمت کرنے لگے مثلاً جن علماء کی کمیٹی حضرت مصلح موعود نے ہجری شمسی کیلنڈر بنانے کے لئے بنائی اس میں بطور ممبر آپ کو بھی شامل فرمایا لیکن باقاعدہ نظام کے ماتحت دینی، قومی اور ملی خدمت کی توفیق آپ کو اس وقت ملی جب ۱۹۳۹ء میں حضرت مصلح موعود نے مجلس خدام الاحمدیہ کی صدارت کے لئے آپ کا نام منظور فرمایا اس طرح پندرہ سے چالیس سال تک نوجوانوں اور سات سے پندرہ سال تک کے احمدی بچوں کے جملہ امور کی نگرانی کا کام آپ کو سونپا گیا۔اس سے صرف ایک سال قبل حضرت مصلح موعود نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے یہ ذیلی تنظیم ۳۱۔جنوری ۱۹۳۸ء کو قائم فرمائی تھی اور ۴ فروری ۱۹۳۸ء کو اس کا نام مجلس خدام الاحمدیہ رکھا تھا۔ابھی یہ مجلس اپنے ابتدائی مراحل ہی طے کر رہی تھی کہ اس کی صدارت آپ کو سونپ دی گئی آپ فرماتے ہیں:۔دو جس وقت میں انگلستان سے تعلیم ختم کر کے واپس آیا تو مجلس