حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 239 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 239

224 سویابین بھی دی جاتی تھی۔آپ کو علم الاغذیہ کے ساتھ خاص دلچسپی تھی اور آپ شروع سے ہی سویا بین وغیرہ پر تحقیق کرتے رہتے تھے۔اسی لئے ذہانت کو ابھارنے کے لئے اور ذہنی کام کرنے والوں کے لئے آپ سویا بین اور بادام تجویز فرماتے تھے اور حقیقت تو یہ ہے کہ آپ کے کالج میں بعض طلباء لائق ہونے کی وجہ سے ، بعض غریب ہونے کی وجہ سے اور بعض کھلاڑی ہونے کی وجہ سے آپ سے مراعات لے رہے ہوتے تھے غرضیکہ کوئی نہ کوئی وجہ استحقاق پیدا کر لی جاتی تھی کہ طلباء کو تعلیم الاسلام کالج سے کچھ نہ کچھ زائد ضرور دیا جائے جو دوسروں کالجوں میں نہیں ملتا تھا۔مکرم پروفیسر محمد اسلم صاحب صابر لکھتے ہیں۔"" سکینڈ ائیر کی بات ہے۔ہوسٹل میں ہم جتنے سکالر شپ ہولڈ رز تھے اور ان کی تعداد کافی تھی۔ایک دن سپرنٹنڈنٹ ہوسٹل مکرم پروفیسر چوہدری محمد علی صاحب نے سب کو بلایا اور سات سات سیر بادام ہر ایک کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے کہا کہ پرنسپل صاحب نے کالج کے تمام سکالر شپ ہولڈ رز کو عنایت فرمائے ہیں۔مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ کشتی رانی کے کھلاڑیوں کو سویابین کا حلوہ ملتا ہے۔اپنے ایک دوست کا ذکر کرتے ہوئے صابر صاحب لکھتے ہیں۔”میرے ایک دوست اور کلاس فیلو اور روم میٹ سید ناصر احمد آف کھاریاں تھے۔آج کل کینیڈا میں انجنیئر ہیں۔ریاضی میں ہمیشہ سو فیصد نمبر لیتے۔وہ سٹوڈنٹ یونین کے عہدیدار منتخب ہو گئے۔یونین کا لباس ان دنوں سیاہ شیروانی تھا اور وہ سلوانے کی استطاعت نہ پاتے تھے۔کسی کام سے وہ پرنسپل صاحب کے دفتر میں گئے۔دیکھ کر فرمایا ناصر! تمہاری شیروانی کہاں ہے؟ عرض کیا۔میاں صاحب! شیروانی میرے پاس نہیں ہے۔فرمایا اچھا سو فیصد نمبر لینے والا طالب علم اور شیروانی نہیں۔کرتا ہوں ٹھیک تمہیں۔ناصر تو باہر چلا آیا۔آپ نے چوہدری محمد علی صاحب کو بلایا اور حکم دیا کہ فوراً سید ناصر احمد کو عمدہ