حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 238 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 238

223 وہ اس نے چھ منٹ میں حفظ کر لی تو بڑا فائدہ ہو گیا جس کا مطلب یہ ہے کہ چھ گھنٹے اگر اس نے کام کیا ہے تو اس کا عام جو نتیجہ تھا وہ چھ کی بجائے دس نکلا۔پہلے دس گھنٹے میں اگر اس نے چھ گھنٹے کی چیز حفظ کی تھی تو پھر چھ گھنٹے میں دس گھنٹے کی چیز حفظ کرنے لگ گیا یا جو دس گھنٹے میں حفظ کرتا تھا وہ چھ گھنٹے میں حفظ کرنے لگ گیا لیسی تھین" میں اور بہت ساری خاصیتیں ہیں۔میں بھی اس کو استعمال کرتا ہوں۔میرے پاس امریکہ کی بنی ہوئی کی بیول میں لیسی تھین ہے۔یہ سویا لیسی تھین کیپسول۔کہلاتے ہیں اول تو سارا سال کھانی چاہئے لیکن کم از کم چار مہینے امتحان سے پہلے وہ کھانا شروع کرے تو بہت ساری کمیاں دور کر سکتا ہے۔ذہین طلباء کی قدر دانی تعلیم الاسلام کالج میں آپ نے جو روایات قائم کیں ان میں سے ایک روایت یہ بھی تھی کہ ذہین طلباء کی قدردانی کی جاتی تھی جن طلباء کو چند نمبروں کی کمی کی وجہ سے گورنمنٹ سے وظیفہ نہیں ملتا تھا ان کی فیس معاف کی جاتی تھی جیسا کہ آپ خود فرماتے ہیں:۔"شوری میں جو تجویز پیش کی گئی ہے کہ جماعت وظائف کا نصف نصہ پیشگی ادا کرے وہ اس صورت میں ہے کہ طالب علم ذہانت اور قابلیت کی وجہ سے وظیفہ حاصل نہ کرے۔اگر قابلیت ہو تو ہم خود وظیفہ دیتے ہیں۔تعلیم الاسلام کالج میں یہی طریق رائج ہے۔چوٹی کے طالب علموں کو گورنمنٹ وظائف دیتی ہے لیکن جن طلباء کو چند نمبروں کی کمی کی وجہ سے وظیفہ نہیں ملتا۔کالج کی طرف سے ان کی پوری فیس معاف کر دی جاتی ہے اور اگر گنجائش ہو تو وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ جو لائق اور غریب اور مستحق طالب علم ہوتے تھے انہیں وظیفہ کے علاوہ کتب بھی مفت دی جاتی تھیں اور غذا کی کمی کو دور کرنے کے لئے ان کو دودھ اور 294ec