حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 156 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 156

141 صاحب کے فرزند اکبر ہیں اور بانی سلسلہ علیہ السلام کے پوتے اور آکسفورڈ کے گریجویٹ اور حافظ قرآن۔اس پر علامہ صاحب بے اختیار ہو کر کہنے لگے اچھا میں بھی حیران تھا کہ یہ ہو کون سکتے ہیں؟ ماشاء اللہ ! ماشاء اللہ ! آخر کس کے بیٹے ہیں کس کے پوتے ہیں کیوں نہ ہو۔کیوں نہ ہو۔ایک ابتدائی پروفیسر کا تاثر آپ کی خدا رسیدہ شخصیت اور نورانی مسکراتا ہوا چہرہ اور خدا داد رعب اور وقار اور وجاہت کا ابتداء سے یہ عالم تھا کہ کوئی بھی آپ کو دیکھ کر غیر معمولی طور پر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکتا تھا چنانچہ تعلیم الاسلام کالج میں تقرری کے وقت پہلی مرتبہ مکرم و محترم پروفیسر چوہدری محمد علی صاحب آپ سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں۔" میں حسب ہدایت حضرت قمر الانبیاء صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صدر کالج کمیٹی مجوزہ تعلیم الاسلام کالج قادیان کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے عاجز کو کالج میں بطور لیکچرار فلسفہ تقرری کا ایک دو سطری ارشاد لکھ کر تھما دیا اور فرمایا کہ پرنسپل صاحب سے جا سے کر مل لوں۔حضرت قمر الانبیاء کی دلنواز اور محبوب شخصیت ملاقات کا شرف عاجز کو پہلے سے حاصل ہو چکا تھا حسب ارشاد حضور کی خدمت میں حاضر ہوا یہ حاضری بھی نرالی حاضری تھی نہ دفتر کا تکلف نہ رہائش گاہ پر حاضری، مغرب کی نماز کا وقت تھا سیدھا مسجد مبارک کی چھت پر جا سلام کیا جہاں حضور تشریف فرما تھے شلوار اور بغیر کالر کے قمیض نما کرتہ زیب تن تھا سر پر ٹوپی، خشخشی ریش مبارک بالوں میں سنہرے رنگ کی جھلک ، موٹی غلافی معصوم آنکھیں ، کشادہ پیشانی ، مردانه حسن کا بہترین نمونہ ، وہی معصومیت اور سادگی اور بے تکلفی