حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 148 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 148

133 صاحب بھاگم بھاگ آتے ملے۔ہمیں دیکھا تو زور سے مجھے مبارک دی اور کہا کہ آپ کو مبارک ہو مولوی فاضل کا نتیجہ نکل آیا ہے آپ پنجاب یونیورسٹی میں اول آئے ہیں۔یہ سنتے ہی میں نے وہیں سجدہ شکر ادا کیا۔کو بھی حضرت اقدس رحمہ اللہ تعالٰی کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ہماری انتظار میں تھے۔بہت مسرور تھے۔مجھے دیکھتے ہی فرمانے لگے میاں خورشید۔۔۔مبارک ہو۔آپ پنجاب یونیورسٹی میں اول آئے ہیں۔میرا پہلے ہی خیال تھا کہ آپ اس دفعہ یونیورسٹی میں TOP پوزیشن حاصل کریں گے۔میرے ساتھیوں نے کہا کہ اب ان پر مٹھائی واجب ہو گئی ہے۔اس پر حضور نے فرمایا کہ ان کی مٹھائی میں کھلاؤں گا۔چنانچہ حضور اقدس نے ایک دو روز بعد میری اعلیٰ کامیابی کی خوشی میں اپنی کو ٹھی میں شاندار دعوت دی جس میں حضرت اقدس خلیفہ" المسیح الثانی ، حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب مرحوم اور جملہ احمدی عریض احباب جو اس وقت ڈلہوزی تشریف لائے ہوئے تھے بلائے۔" نظم ضبط اور علم کا حسین امتزاج له و ضبط اور ایک فیصلہ پر قائم رہنے اور حلم جس کا نرم گوشہ آپ کی فطرت میں شامل تھا اس کے پر حکمت اظہار کا ایک واقعہ محترم وقیع الزمان خان صاحب یوں بیان کرتے ہیں۔" ایک پروفیسر صاحب مجھے پسند نہ فرماتے تھے۔ایک امتحان کے بعد انہوں نے میرا پرچہ لیا اور میرے لکھے ہوئے جوابات کو تضحیک کے انداز میں کلاس کے سامنے پڑھ پڑھ کر سنانا شروع کر دیا۔میں شہری۔ماحول سے گیا ہوا طالب علم تھا۔مجھے ناگوار گزرا۔قادیان کی درس گاہوں کے آداب سے پوری طرح واقف نہ تھا اس لئے احتجاجا کلاس سے اٹھ کر باہر آگیا اور پروفیسر صاحب کے روکنے کے باوجود نہ رکا۔