ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 48 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 48

۴۸ قریباً تین میل کے فاصلے پر ہے۔اس کے نصف میں پہنچ کر شیخین کے مقام پر آپ نے قیام فرمایا وہاں لشکر اسلامی کا معائنہ فرمایا کم عمر بچوں کو واپس بھیج دیا۔بچہ۔اس دفعہ کسی بچے نے ضد نہیں کی ؟ ماں۔اس دفعہ ایک بچے رافع ، جو تیر اندازی کا بہت ماہر تھا ، کے والد نے سفارش کی کہ انہیں ساتھ لے جائیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آنکھ اُٹھا کر دیکھا تو رافع خوب پستی سے تن کر کھڑے ہو گئے ان کو ساتھ چلنے کی اجازت مل گئی۔اس پر ایک اور بچے سمرہ بن جندب نے اپنے ابو سے کہا کہ رافع کو اجازت مل گئی تو مجھے کیوں نہیں مل سکتی۔میں تو رافع کو کشتی میں ہرا سکتا ہوں۔اُس کے ابو نے ساری بات آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی تو آپ نے فرمایا اچھا رافع اور سمرہ کی کشتی کی اؤ تاکہ معلوم ہو کہ کون زیادہ مضبوط ہے۔مقابلہ ہوا تو سمرو نے رافع کو اٹھا کے پینے دیا۔اس پر سمرہ کو بھی ساتھ چلنے کی اجازت مل گئی (ابن ہشام وطبری) مسلمانوں نے رات وہیں بسر کی آپ نے محمد بن سلمہ کو پچاس صحابیہ کے ساتھ لشکر اسلامی کے ارد گر دہرہ دینے کی ڈیوٹی دی (ابن سعد) دوسرے دن سحری کے وقت شکرنے کوچ کیا۔راستے میں فجر کی نماز ادا کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور خوب دعائیں کیں صبح ہوتے ہی یہ شکر احد کے دامن میں پہنچ گیا۔اس موقع پہ عبد اللہ بن اُبی بن سلول نے