ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 42 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 42

۴۴ بچہ۔ایسا لگتا ہے باقی قبیلے کچھ ڈر گئے ہوں گے۔ماں۔ڈرتے تو ضرور تھے مگر حسد اور مکہ والوں کے اُکسانے پہ ہر وقت فساد پر تیار رہتے۔ان کا ذکرہ تو رہے گا ہی پہلے میں آپ کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت اُم کلثوم کی شادی کے متعلق بتا دوں جو ربیع الاول س میں ہوئی۔آپ کو یاد ہو گا ہجرت کے بعد حضرت رقیہ نسبت رسول الله فوت ہو گئی تھیں جو حضرت عثمان کی بیوی تھیں۔آپؐ نے حضرت عثمان سے اپنی دوسری بیٹی ام کلثوم کی شادی کر دی۔اس لئے حضرت عثمان کو ذوالنورین العینی دو نوروں والا) بھی کہتے ہیں۔حضرت ام کلثوم کے کوئی بچہ نہیں ہوا جبکہ ان کی بہن حضرت رقیہ سے ایک بیٹا پیدا ہوا تھا جو چھ سال زندہ رہا۔بچھ ، مقابلوں اور جنگوں کے حالات سن کر بھی اچھا لگتا ہے مگر جب مسلمانوں کے عام رہن سہن اور پیارے آقا کی صبح وشام کی باتیں بتاتی ہیں تو بڑا لطف آتا ہے۔ماں۔اُن دنوں صبح و شام نہیں تھے صحرائے عرب کی شدید گرمی میں بھی چین نہیں لے سکتے تھے کبھی کہیں سے فوجی اجتماع اور تیاریوں کی خبر آجاتی کبھی کہیں سے اندرونی بیرونی خطرے، خفیہ سازشیں اور شرارتیں ہر وقت چوکس و بیدار رہنے کا تقاضا کر نہیں۔جمادی الاخر میں بھی قریش مکہ کے ایک قافلے کے سجدی راستوں سے گذرنے کا خطرہ تھا جن کی روک تھام کے لئے حضرت زید بن حارثہ کو بھیجا دونوں کا قردہ کے مقام پر سامنا ہوا۔