ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 33 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 33

میں دائیں بائیں کے ساتھیوں پر لڑائی کا بہت انحصار ہوتا ہے اور وہی شخص اچھی طرح لڑسکتا ہے جس کے پہلو محفوظ ہوں میں اس خیال میں ہی تھا کہ ان لڑکوں میں سے ایک نے مجھ سے آہستہ سے پوچھا گویا کہ وہ دوسرے سے اپنی یہ بات مخفی رکھنا چاہتا ہے کہ چھا وہ ابو جہل کہاں ہے جو مکہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ دیا کرتا تھا۔میں نے خدا سے عہد کیا ہوا ہے کہ میں اُسے قتل کروں گا یا قتل کرنے کی کوشش میں مارا جاؤں گا۔میں نے ابھی اس کا جواب نہ دیا تھا کہ دوسری طرف سے دوسرے نے بھی اسی طرح آہستہ سے یہی سوال کیا۔میں ان کی یہ جرات دیکھ کر حیران سا رہ گیا کیونکہ ابو جہل گویا سردار شکر تھا اور اُس کے چاروں طرف تجربہ کار سپاہی جمع تھے۔میں نے اشارہ کر کے کہا کہ وہ ابو جہل ہے ، میرا اشارہ کر نا تھا کہ وہ دونوں بچے باز کی طرح جھوٹے اور دشمن کی صفیں کاٹتے ہوئے آنِ واحد میں وہاں پہنچ گئے اور اس تیزی سے وار کیا کہ ابو جہل اور اس کے ساتھی دیکھتے رہ گئے اور ابو جیل خاک پہ تھا۔(سنجاری کتاب المغازی) ان دونوں بہادر بچوں کے نام معاذ اور معوذ تھے۔ابو جہل کے بیٹے عکرمہ نے معاذ پر پیچھے سے تلوار کا وار کیا اُن کا بازو کٹ گیا مگر ساتھ لٹکا ہوا بازو لڑنے میں دشواری پیدا کر رہا تھا۔معاذ نے اُسے زور سے کھینچ کمہ الگ کر کے پھر سے لڑنا شروع کر دیا (طبری) بچہ کتنے بہادر لڑکے تھے۔کاش میں بھی اللہ تعالیٰ کی خاطر البسا بہا در ہو جاؤں۔