ہجرت سے وصال تک — Page 32
۳۲ حملہ ہوا تھا آپ اور حضرت ابو بکر سائبان میں جاکر دعا کرنے لگے دعا میں گڑ گڑا نے اور آہ وزاری کا عجیب عالم تھا آپ اللہ تعالیٰ سے فریاد کر رہے تھے۔" اسے میرے خدا اپنے وعدوں کو پورا کر۔اے میرے مالک ! اگر مسلمانوں کی یہ جماعت آج اس میدان میں ہلاک ہوگئی تو دنیا میں تجھ کو پوجنے والا کوئی نہ رہے گا۔“ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم توحید کے قیام کے لیے فکر مند تھے اور ادھر ابو جہل دعا کر رہا تھا۔" اسے خدا ! وہ فریق جس نے رشتوں کو توڑ رکھا ہے اور دین میں ایک بدعت پیدا کی ہے تو آج اسے اس میدان میں تباہ و برباد کر (ابن ہشام) اُسے ہمارے رب اگر محمد کا لایا ہوا دین سچا ہے تو آسمان سے ہم پر پتھروں کی بارش برسا یا کسی اور درد ناک عذاب سے نہیں تباہ و ، " برباد کر (بخاری و تفسیر سوره انفال) بچہ۔اسلام اور مسلمانوں کو مٹانے کی یہ دُعا تو پوری نہ ہوئی۔البتہ ابوجہل نے جو یہ دعا کی ہمیں تباہ و برباد کر وہ پوری ہو گئی۔ماں۔جی ہاں ! اس بدبخت کی دعا پوری ہوئی۔کیسے پوری ہوئی۔اس کے لئے حضرت عبدالرحمن بن عوف کی ایک روایت بیان کرتی ہوں۔" جب عام جنگ شروع ہوئی تو میں نے اپنے دائیں بائیں نظر ڈالی۔مگر کیا دیکھتا ہوں کہ انصار کے دو نوجوان لڑکے میرے پہلو بہ پہلو کھڑے ہیں۔انہیں دیکھ کر میرا دل کچھ بیٹھ سا گیا۔کیونکہ ایسی جنگوں