ہجرت سے وصال تک — Page 120
۱۲۰ پہلے مردوں نے بیعت کی پھر چند عورتوں نے بھی بیعت کی۔قریش کے اہم لوگوں میں ابو قحافہ، ابوسفیان ، حکیم بن حزام ، صفوان بن امیہ اور عکرمہ بن ابو جہل ایمان لے آئے۔مکہ کے کئی لوگ فتح مکہ کے بعد بھی کفر پہ قائم رہے۔اُن کے نصیب میں ہدایت نہیں تھی۔بچہ۔عکرمہ ابو جہل کا بیٹا تھا ؟ ان کا مسلمان ہوتا تو بہت بڑی بات ہے۔ماں۔جی بچے حضرت عکر یہ سردار کفار کے بیٹے تھے اللہ پاک نے دنیا کو دکھانا تھا کہ سچائی کی فتح ہوتی ہے کبھی وہ دشمن دین کو جان سے ختم کر دیتا ہے اور کبھی دشمن دین کی اولاد کو لا کر اپنے رسول کے قدموں میں ڈال دیتا ہے ہوا یوں کہ جب مکہ فتح ہوا تو شکریہ کو بے حد صدمہ ہوا۔مسلمانوں کی فتح دیکھنا مشکل تھا یمین کی طرف بھاگ گیا۔اُس کی بیوی ام حکیم نے آپ کی خدمت میں حاضر ہو کہ شکریہ کے لئے معافی حاصل کر لی اور ساحل سے سفر کے لئے تیار کشتی میں سوار عکرمہ کو اُتار لیا۔عکرمہ نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کہ پوچھا حضور کیا آپ نے مجھے معاف کر دیا ہے ؟ آپ نے فرمایا " ہاں" عکرمہ نے کہا جو شخص میرے جیسے دشمن کو معاف کر سکتا ہے دیکھی جھوٹا نہیں ہوسکتا اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے۔اور ایسے پیکے جانثار مسلمان کہ پھر اسی بہادری سے اسلام کی طرف سے لڑا کرتے تھے۔بچہ۔کیا فتح مکہ کے بعد بھی کوئی لڑائیاں ہوئیں۔ماں۔عرب جنگجو قسم کے لوگ تھے۔انتقام لینا اور اپنی بڑائی کا رعب ڈالنا ان