ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 112 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 112

۱۱۲ بچہ۔سب کا حال ایسا ہوا ہو گا جیسے صبح نتیجہ آنا ہو کہ کون فرسٹ آتا ہے۔ماں۔بالکل یہی حال تھا سب دُعائیں کر رہے تھے کہ کس کو یہ سعادت ملتی ہے۔صبح ہوئی تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کو بلایا حضرت علی ضو کی طرف کسی کا دھیان ہی نہیں گیا تھا۔کیونکہ ان کی آنکھیں دکھنے آئی ہوئی تھیں وہ جنگ پر نہیں جا سکتے تھے مگر آپ نے اپنا لعاب دہن حضرت علی کی آنکھوں پر لگا کر دعا کی اور جھنڈا تھما دیا۔اور ارشاد فرما بابا نرمی کے ساتھ اسلام کا پیغام دینا۔اگر ایک شخص بھی تمہاری ہدایت سے اسلام سے آئے تو سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔(صحیح بخاری) مرحب اور حضرت علی کی لڑائی میں مرحب مارا گیا۔بہیں دن کے محاصرے کے بعد قلعہ قموص فتح ہوا۔حضرت علی فاتح خیبر کہلائے۔۹۳ یہود جن میں زیادہ تر اُن کے سردار شامل تھے مارے گئے۔۵ مسلمان شہید ہوئے۔لڑائی کے بعد قیدیوں میں یہود قبائل کے سردار کی عالی مرتبہ بیوہ صفیہ بھی تھیں جن کا باپ بھی قتل ہو چکا تھا۔آپ نے ان کی خاندانی عزت کی وجہ سے انہیں آزاد کر دیا پھر اختیار دیا کہ اپنے گھر چلی جائیں یا آپ کے نکاح میں آنا قبول کریں رمسند احمد بن جبل جلد ۳ صد ۱۳ مصر ) حضرت صفیہ نے ایک دفعہ ایک خواب دیکھا تھا کہ ایک چاند ان کی گود میں آگیا ہے۔اُن کے شوہر کنانہ نے کہا کہ تو حجاز کے بادشاہ محمد کے پاس جانا چاہتی ہے اس کے ساتھ ہی زور کا تھپڑ مارا جیسی کا نشان