حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 79
حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 79 تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ کی رات کے آخری حصہ میں نفل یعنی نماز تہجد پڑھو کیونکہ یہ وہ گھڑی ہے جس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور اس میں دعا قبول ہوتی ہے۔اور یاد رہے کہ حضرت یعقوب علیہ السلام نے بھی جمعہ کی رات میں قبولیت دعا کے لئے اس خاص لمحہ کے انتظار میں ہی اپنے بیٹوں سے کہا تھا : سَوفَ اَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّي (يوسف:99) میں تمہارے لئے اپنے رب سے ضرور بخشش طلب کروں گا۔اور اگر رات کے آخری حصہ میں اٹھنا مشکل ہو تو رات کے درمیانی یا پہلے حصہ میں ہی چار رکعت نفل ادا کرو۔پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ یسین پڑھو۔دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعدسورة حم الدخان، تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ الم السجدۃ اور چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ الملک پڑھو۔جب تشہد سے فارغ ہو جاؤ تو اللہ کی حمد کرو اور اس کی بہترین ثنا کرو اور مجھ پر درود پڑھو اور خوب اچھی طرح درود پڑھو اور تمام نبیوں پر درود پڑھو۔اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے بخشش کی دعا کرو۔اور اپنے ان بھائیوں کے لیے بخشش کی دعا کرو جو ایمان میں سبقت لے گئے۔پھر آخر پر یہ دعا کرو۔” اے اللہ ! جب تک تو مجھے زندہ رکھے ہمیشہ گناہ سے نجات کے لئے مجھ پر خاص رحمت فرما۔فضول باتوں سے مجھ سے بالا رادہ سرزد ہونے کے بارہ میں مجھ پر رحم فرما اور مجھے ایسا حسن نظر عطا فرما جس سے تو مجھ سے راضی ہو جائے۔اے اللہ ! جو ارض و سما کو پہلی بار خوبصورتی سے پیدا کرنے والا ہے۔اے جلال واکرام والے! اور ایسی بلند عزت والے جس کا قصد نہیں کیا جاسکتا۔اے اللہ : اے رحمن خدا : میں تیرے جلال اور تیرے چہرے کے نور کا واسطہ دے کر تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ تو میرے دل میں اپنی پاک کتاب (قرآن) کو جس طرح تو نے مجھے سکھایا ہے، اب اس کے حفظ کو خوب پختہ کر دے اور مجھے توفیق دے کہ میں اس کو اس طرح پڑھوں کہ تو راضی ہو جائے۔