حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات

by Other Authors

Page 49 of 222

حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 49

حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 49 حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف دو بندوں سے جائز قرار دیا ہے۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَتْلُوهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ مَالًا فَهُوَ يُنْفِقُهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ (بخاری۔کتاب التوحيد ـ باب قول النبي صلى الله عليه وسلم رجل آتاه الله القرآن فهو يقوم به) ترجمہ: دو شخص قابل رشک ہیں ایک وہ جس کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی نعمت عطا فرمائی ہو اور وہ رات اور دن کی مختلف گھڑیوں میں اس کی تلاوت کرتا ہے اور دوسرا وہ جس کو اللہ تعالیٰ نے مالی فراخی عطا فرمائی ہو اور وہ اس سے رات دن (اللہ کی راہ میں ) خرچ کرتا ہے۔لَا حَسَدَ إِلَّا عَلَى اثْنَتَيْنِ رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ الْكِتَابَ وَقَامَ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَرَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يَتَصَدَّقُ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ (بخاری - کتاب فضائل القرآن باب اغتباط صاحب القرآن ترجمہ: دو شخص قابل رشک ہیں ایک وہ جس کو اللہ نے قرآن کریم کی نعمت عطا فرمائی ہو اور وہ رات کے اوقات میں اس کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے (اس کی تلاوت کرتا ہے ) اور دوسرا وہ جس کو اللہ نے مالی فراخی عطا فرمائی ہو اور وہ اس میں سے رات دن صدقہ وخیرات کرتا ہے۔قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے کے والدین کی تاج پوشی: جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کی تربیت کی ذمہ داری اس کے والدین پر ہوتی ہے۔والدین اپنے بچے کواعلیٰ اخلاق سکھاتے اور نیکی کی ترغیب دیتے ہیں۔نماز اور قرآن کریم کی تلاوت ایسے دو وصف ہیں جو ایک مسلمان کا طرہ امتیاز ہیں انہی کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کے ساتھ زندہ اور مضبوط تعلق پیدا ہوتا ہے۔پس وہ والدین جو اپنے بچوں کو ان نیکیوں کی طرف راغب کرتے ہیں اور بچوں میں نیک عادات پیدا کرتے