حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 11
11 حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات (Qur'anic memorization)has made the Qur'an a present possession through all the lapse of muslim time and given it a human currency in every generation, never allowing its relegation to a bare authority for reference alone۔" ترجمہ: تلاوت قرآن کریم کا اعجاز یہ ہے کہ متن قرآن کریم صدیوں کا سفر طے کرتے ہوئے انتہائی محبت اور خلوص اور وقف کی روح کے ساتھ ایک تواتر سے ہم تک پہنچا ہے۔لہذا اس کے ساتھ نہ تو کسی قدیم چیز جیسا سلوک روا رکھنا درست ہے اور نہ ہی اسے محض تاریخی دستاویز سمجھنا درست ہے در حقیقت حفظ کی خوبی نے اس کتاب کو مسلم تاریخ کے مختلف ادوار میں زندہ و جاوید رکھا ہے اور بنی نوع کے ہاتھ میں نسلاً بعد نسل ایک معتبر چیز تھمادی اور کبھی بھی محض غیر ا ہم کتابی صورت میں نہیں چھوڑا۔(Kenneth Cragg۔The Mind of the Quran۔London: George Allen & Unwin۔1973,p۔26) ولیم گرا ہم لکھتے ہیں: The Qura'an is perhaps the only book, religious or secular, that has been memorized completely by millions of people۔ترجمہ: مذہبی اور غیر مذہبی کتب میں سے قرآن کریم شاید واحد کتاب ہے جو لاکھوں لاکھ لوگوں کے ذریعے مکمل طور پر حفظ کی جاتی رہی۔(William Graham۔Beyond the Written Word۔UK Cambridge University Press۔1993, page۔80 ) مشہور مستشرق سرولیم میور لکھتے ہیں : ہر ایک مسلمان قرآن کریم کا کچھ نہ کچھ حصہ حفظ کرتا تھا اور مسلمانوں کی قدیم سلطنت میں جو شخص جس مقدار تک قرآن پڑھ سکتا تھا، اسی اندازے کے مطابق اس