حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 178
حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 178 حضرت مسیح موعود علیہ السلام فارسی کلام میں فرماتے ہیں: از نور پاک قرآن صبح صفا دمیده بر غنچہ ہائے دل ہا باد صبا وزیده ترجمہ: قرآن کے پاک نور سے روشن صبح نمودار ہوگئی اور دلوں کے غنچوں پر بادِ صبا چلنے لگی۔صد بار رقص با کنم از خر می اگر بینم که حسن دلکش فرقاں نہاں نماند ترجمہ: میں خوشی کے مارے سینکڑوں بار رقص کروں اگر یہ دیکھ لوں کہ قرآن کا دلکش جمال پوشیدہ نہیں رہا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قوت قدسیہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے رفقا اور عزیزوں کے دلوں میں بھی عشق قرآن کریم کی کو جگادی۔جس طرح آپ کو قرآن کریم سے عشق تھا، اس عشق کی بو قلمونی آپ نے ان میں بھی کر دی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قوت قدسیہ کے طفیل احباب جماعت میں قرآن کا عشق اور شوق بڑھتا ہی گیا۔اہل قادیان کا قرآن کریم سے محبت اور عشق کا جو حال تھا ، اس کے بارے میں ایک غیر احمدی صحافی محمد اسلم صاحب جو ایک دفعہ امرتسر سے قادیان آئے۔واپس جا کر انہوں نے اپنے تاثرات کچھ یوں بیان کیے: قرآن مجید کے متعلق جس قدر صادقانہ محبت اس جماعت میں میں نے دیکھی، کہیں نہیں دیکھی۔صبح کی نماز منہ اندھیرے چھوٹی (-) بیت مبارک میں پڑھنے کے بعد جو میں نے گشت کیا تو تمام احمد یوں کو میں نے بلا تمیز بوڑھے اور بچے اور نو جوان کے لیمپ کے آگے قرآن مجید پڑھتے دیکھا، دونوں احمدی (-) بیوت میں دو بڑے گروہوں اور سکول کے بورڈنگ میں سینکڑوں لڑکوں کی قرآن خوانی کا موثر نظارہ مجھے