حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 111
حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 111 سجدات تلاوت کی دعائیں : قرآن کریم میں جس جگہ سجدات آئے ہیں قاری اور سننے والے کو اسی وقت سجدہ کرنا چاہئے۔قرآن کریم میں جہاں سجدہ آتا ہے اگر اس کے سیاق و سباق کو دیکھ کر اور سمجھ کر سجدہ کیا جائے کہ کس بنا پر سجدہ کیا گیا ہے تو اس میں ایک روحانی سرور نصیب ہوتا ہے اور انسان سچے خلوص اور محبت سے اپنے آقا کے سامنے سر بہ سجود ہو کر اپنی اطاعت و فرمانبرداری کا اظہار کرتا ہے۔سجدہ تلاوت کی مختلف دعا ئیں کتب احادیث اور صلحا کی تحریروں سے ملتی ہیں۔اگر وہ یاد نہ ہوں تو سجدہ نماز والی تسبیح ہی پڑھ لی جائے اور اپنی زبان میں بھی دعائیں کی جائیں۔بعض دعائیں جو ملتی ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں: حمد سَجَدَ لَكَ رُوحِي وَ جَنَانِي ترجمہ: میری روح اور میرادل تیری فرمانبرداری میں لگ گیا۔حمل سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ وَ شَقَّ سَمْعَهُ وَ بَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَ قُوَّتِهِ۔(ترمذى باب الدعوات ما جاء يقول في سجود القرآن) ترجمہ : میرا چہرہ اس ہستی کے سامنے جھک گیا جس نے اس کو پیدا کیا اور اپنی قوت اور طاقت سے قوت شنوائی اور بینائی بھی عطا کی۔اللَّهُمَّ سَجَدَ لَكَ سَوَادِي وَخَيَالِي وَ آمَنَ بِكَ فُؤَادِي۔(مستدرك حاكم ، كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح، جزء اول ،صفحه 716) ترجمہ : اے میرے اللہ ! میرا سارا وجود اور ساری طاقتیں تیری اطاعت اور فرمانبرداری میں جھک گئیں اور میرا دل تجھ پر ایمان لے آیا۔تفصیل آیات سجدہ تلاوت : ذیل میں وہ آیات درج کی جاتی ہیں جن کی تلاوت کے موقع پر سجدہ کیا جاتا ہے: 1۔إِنَّ الَّذِينَ عِندَرَبِّكَ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَيُسَبِّحُونَهُ وَلَهُ يَسْجُدُونَ (الاعراف: 207)