حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات

by Other Authors

Page 3 of 222

حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 3

حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 3 کہ قرآن کریم کی لفظی حفاظت کے لیے بھی کمر بستہ رہے۔اس کتاب کے ذریعہ اس ذمہ داری کو ادا کرنے کی طرف توجہ دلانا بھی مقصود ہے۔کیا ہی اچھا ہواگر ہر احمدی گھرانے میں سے کم از کم ایک فردضرور حافظ قرآن ہو، یا کم از کم ہر خاندان میں ایک حافظ ضرور ہو۔ہمارا ہر گھر تعلیم قرآن سے آراستہ اور ہر دل نور فرقاں سے منور ہو جائے۔آمین دوسرا بڑا سبب تالیف کا یہ ہے کہ کتابی شکل میں اس موضوع پر کچھ نہ کچھ مواد احباب جماعت کے پاس موجود ہوتا کہ قرآن کریم، احادیث نبوی اور فرمودات حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفا کے ارشادات کی روشنی میں اس مضمون کی اہمیت،فضیات اور برکات سب پر واضح وما توفيقى الا بالله گر قبول افتدز ہے عز وشرف امید ہے یہ کتاب عام طبقہ اور طبقہ خاص (حفاظ) کے لیے بہت مفید اور بابرکت ثابت ہو گی۔اللہ تعالیٰ اس مساعی میں برکت ڈالے اور یہ کتاب نافع الناس ثابت ہو۔آمین