حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات

by Other Authors

Page 1 of 222

حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 1

حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 1 اک سحر ہے اعجاز صحیفہ ید میں ہے ہی ساک کے مجھے جس گھر میں یا سینہ میں برکت کے لئے ہے سبب تالیف ہے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم سیکھنے والے اور سکھانے والے کو سب سے بہتر وجود قرار دیا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کے بہترین لوگ حاملین قرآن یعنی قرآن کریم حفظ کرنے والے اور رات کو عبادت کرنے والے ہیں۔ایک موقع پر فرمایا: لوگوں میں سب سے غنی حاملین قرآن یعنی قرآن کریم حفظ کرنے والے ہیں جن کے دل میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو محفوظ کر دیا۔ایک موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقیناوہ شخص ایک ویران گھر کی مانند ہے جس کے سینے میں قرآن کریم کا کوئی حصہ محفوظ نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: جمال و حسن قرآں نور جان ہر مسلماں ہے قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں ہے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلا شبہ سب سے بڑے معلم قرآن ہیں۔قرآنِ پاک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب مطہر پر نازل ہوا۔اس پاک الہی صحیفہ کو آپ اور آپ کے متبعین نے بڑی محبت سے پڑھا، بڑی محنت سے اس کو یاد کیا اور اس کے ایک ایک لفظ پر عمل پیرا ہونے کی مبارک سعی فرمائی۔آغاز اسلام سے ہی صحابہ کرام، تابعین اور پھر نتبع تابعین قرآن کریم حفظ کرنے کی