ہدایاتِ زرّیں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 27 of 57

ہدایاتِ زرّیں — Page 27

27 ہدایات زریں لوگوں کی وجہ سے جنہوں نے لمبے عرصہ کے بعد ماننا ہے دوسری جگہ نہ جائیں گے تو وہاں کے ایسے لوگوں کو جو جلدی ماننے والے ہیں اپنے ہاتھ سے کھو دیں گے اور ان کو اپنے ساتھ نہ مل سکیں گے۔مگر ہمارے مبلغوں نے ابھی تک اس بات کو سمجھا نہیں اور اسی کے نہ سمجھنے کی وجہ سے ہزاروں اور لاکھوں آدمی ایسے ہیں جو صداقت کو قبول کرنے سے ابھی تک محروم ہیں۔اگر سب جگہ ہماری جماعت کے مبلغ جاتے تو بہت سے لوگ مان لیتے۔چونکہ ہر جگہ ایسی طبیعتیں موجود ہیں جو جلد صداقت کو قبول کرنے والی ہوتی ہیں اس لئے ہر جگہ تبلیغ کرنی چاہئے۔یہاں ایک دوست نے بتایا کہ ایک شخص ان کو ریل میں ملا۔معمولی گفتگو ہوئی اور اس نے مان لیا اور پھر وہ یہاں آیا۔صرف تین روپے اس کی تنخواہ ہے اور روٹی کپڑا اسے ملتا ہے۔مگر اس میں بڑا اخلاص ہے اور اخبار خریدتا ہے۔تو صرف ایک دن کی ملاقات کی وجہ سے وہ احمدی ہو گیا۔ہمیں دائرہ اثر وسیع کرنے کی ضرورت ہے مگر مبلغین کی کمزوری کی وجہ سے نہیں ہوتا مبلغ کو دلیر ہونا چاہئے اس کا ایک نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ مبلغ کی دلیری اور جرات کا بھی دوسروں پر اثر پڑتا ہے اور لوگ اس کی جرأت کو دیکھ کر ہی مان لیتے ہیں۔کئی ہندو اور مسلمان اسی لئے عیسائی ہو گئے کہ انہوں نے پادریوں کی اشاعت میسحیت میں دلیری اور جرأت کو دیکھا اور اس سے متاثر ہو گئے تو مبلغ کو دلیر ہونا چاہئے اور کسی سے ڈرنا نہیں چاہئے اور ایسے علاقوں میں جانا چاہئے جہاں تا حال تبلیغ نہ ہوئی ہو۔دلیری اور جرات ایسی چیز ہے کہ تمام دنیا میں اکرام کی نظر سے دیکھی جاتی ہے اور مبلغ کے لئے سب سے زیادہ دلیر ہونا ضروری ہے کیونکہ وہ دوسروں کے لئے نمونہ بن کر جاتا