حضرت شہزادہ سید عبدالطیف شہید ؓ — Page iv
یہ عجیب توارد ہے کہ احمدیت کی دوسری صدی کی پہلی عید قربان ٹھیک چودہ جولائی کو منائی جارہی ہے۔جس میں یہ پر اسرار پیغام مخفی ہے کہ عشاق احمدیت کو اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔“ احمدیت کی یہ دوسری صدی میں آج عشاق احمدیت نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ جانوں کی قربانیاں پیش کرنے کے لئے ہر طرح سے تیار ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جلد اسلام احمدیت کے حقیقی اور کامل غلبہ کے سامان پیدا فرمائے۔آمین۔زیر نظر کتاب عوام الناس کے استفادہ کے لئے قادیان سے شائع کی جا رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی اشاعت ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔آمین۔والسلام خاکسار ناظر نشر و اشاعت قادیان