حضرت سیٹھ عبدالرحمٰن صاحب مدراسی ؓ — Page 1
"حضرت سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی 66 نہایت آسودہ حال اور امیر گھرانے میں پیدا ہونے کے باوجود حضرت سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی دنیاوی مال و دولت کی پرواہ کئے بغیر آپ نے سچائی کو قبول کیا اور پھر اپنی تمام طاقتیں اس سچائی کے اظہار اور تائید کے لئے صرف کر دیں۔ایسے نیک اور پاک وجودلوگوں کے لئے ایک نمونہ ہوا کرتے ہیں تا کہ ان کے حالات اور خدمات کو دیکھ کر دوسرے لوگ بھی نیکی کے کاموں میں آگے آئیں اور اپنی تمام صلاحیتیں اور طاقتیں سچائی کی خدمت کے لئے وقف کر دیں۔اللہ تعالیٰ ان پاک وجودوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور ہمیں بھی اپنی زندگیاں دین کی خدمت اور اشاعت کے لئے صرف کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔