حضرت رسول کریم ؐ اور بچے

by Other Authors

Page 3 of 54

حضرت رسول کریم ؐ اور بچے — Page 3

6 5 بسم الله الرحمن الرحيم حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو جہانوں کے لئے رحمت و شفقت وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ) (الانبياء : 108) اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرماتا ہے کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے تجھے دوجہانوں کے لئے رحمت و شفقت بنا کر بھیجا ہے۔ہر امت کے لئے نبی جب سے دنیا قائم ہوئی ہے اللہ تعالیٰ کی سنت یہ رہی ہے کہ جب بھی نسلِ انسانی کو ضرورت پڑی اس کی اصلاح کے لئے اپنے برگزیدہ انبیاء بھیجتا رہا ہے۔جیسا کہ فرمایا:۔وَ إِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ (سورة فاطر : 25) یعنی ہم نے تمام قوموں کی طرف نبی بھیجے جن کی آمد کا اولین مقصد نسل انسانی کی بھلائی کرنا اور ان کو اخلاق کے اعلیٰ معیار پر قائم کرنا ہوتا ہے۔اور ان کے سامنے اپنا قابل عمل نمونہ پیش کر کے ان کو صفات حسنہ سے متصف کرنا ہوتا ہے۔قیامت تک کے لئے نمونہ گزشتہ تمام انبیاء خاص زمانوں اور خاص قوموں کے لئے مبعوث ہوتے رہے مگر ہمارے پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے تمام نوع انسان کے لئے قیامت تک کے لئے رہنما بنا کر بھیجا جیسا کہ فرمایا:- قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا (الاعراف : 159) کہ اے رسول تو لوگوں سے کہہ دے کہ میں تم سب کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔مکمل ضابطہء حیات چنانچہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو ضابطہ حیات بنی نوع انسان کے لئے دائمی طور پر پیش کیا آپ کی زندگی اس کا عملی نمونہ ہے۔کوئی ادنی غلام ہو یا بڑے سے بڑا بادشاہ ہر سطح اور ہر رنگ ونسل کے انسان کے لئے آپ کی زندگی مکمل رہنمائی اور ہدایت کا کام دیتی ہے۔بعثت کا مقصد چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا:۔بُعثتُ لِأُتَمِّمَ مَكَارِ مَ الْأَخلاق (مدارج النبوة 55 سن اشاعت ربیع الاول 1395 ہجری) کہ میں اس لئے بھیجا گیا ہوں کہ تمام اخلاق اور خوبیوں کو درجہ کمال