حضرت رسول کریم ؐ اور بچے — Page 2
4 3 نمبر نگرا بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ ساله جشن تشکر کے موقع پر لجنہ اماء اللہ نید صاحبہ نے بچوں کے لئے کتاب 'حضرت رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور بچے تحریر کی ہے جو شعبہ سے منظور شدہ ہے۔بہت آسان اور مؤثر انداز تحریر ہے۔یہ کتاب ہمارے سلسلے کی 17 ویں کتاب تھی۔جو بہت مقبول ہوئی اُس کے پانچ ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔جدید ایڈیشن میں مرتبہ نے مفید معلومات کا اضافہ کیا ہے۔اس کتاب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بچوں سے پیار، بچوں کا اپنے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی والدین کو نصائح اور بچوں کے متعلق فقہی مسائل شامل ہیں۔خوش قسمت ہیں وہ بچے اور والدین جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں شامل ہیں اور جنہیں یہ محبت بھرا پیار اور پندونصائح حاصل ہیں۔اللہ تعالیٰ پیارے بچوں کو یہ پیار اپنے اندر سمونے اور والدین کو ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق دے تا ہر طرف جنت ہی جنت نظر آئے اور اس جنت کے مکینوں پر ہم سب کے آقا اور سردار خاتم النبین ﷺ کر سکیں۔آمین یا رب العالمین عرض حال الحمد للہ کہ مجھے اُس عظیم ہستی کے بارے میں لکھنے کی توفیق ملی جو خدا کی محبوب ہے اور ہم سب کی بھی محبوب اور محسن اور مشفق ہستی ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نور اللہ مرقدہ کے ارشاد کے تحت میری شدید خواہش تھی کہ بچوں کے بارے میں ایسا مضمون لکھوں جو ان کی تربیت و اصلاح میں والدین اور بچوں دونوں کے لئے بے حد مفید ہو اور مشعل راہ کا کام دے۔پہلا لے گا۔اب لجنہ کراچی نے صد سالہ جشن تشکر کے سلسلے میں لکھنے کے لئے مجھے یہ عنوان ”حضرت رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور بچے دیا جو مجھے نہایت مناسب معلوم ہوا اور میری خواہش کے مطابق بھی تھا۔اگرچہ یہ میرا مضمون ہے تاہم ہر پڑھنے والا اس میں سے ضرور کچھ نہ کچھ حاصل کر پس میرے اس مضمون کو پڑھنے والے جہاں اپنے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثال شفقت و محبت کو محسوس کرتے ہوئے بے اختیار درود بھیجنے پر مجبور ہوں وہاں ہمارے پیارے والد صاحب حضرت مولانا ابوالبشارت مولوی عبدالغفور صاحب جو سلسلہ عالیہ کے سرگرم مناظر اور مربی تھے ) کو بھی اپنی پُر خلوص دُعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں نے جو کچھ پایا ان کی ہی زیر تربیت پایا ہے۔الحمد للہ