حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ

by Other Authors

Page 1 of 21

حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ — Page 1

حضرت نواب محمد علی خان صاحب حضرت نواب محمد علی خان صاحب“ سلسلہ احمدیہ کے ابتدائی عشاق اور بزرگان کے حالت پڑھنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح اس پیغام کی سچائی کو قبول کرنے کے لئے انہوں نے اپنی جان، مال ، وقت اور عزت پر اس سچائی کو ترجیح دی اور تمام تر قربانیوں کے باوجود اس نور سے چھٹے رہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اتارا گیا۔حضرت نواب محمد علی خان صاحب بھی سلسلہ کے ایسے ہی بزرگان میں سے ہیں۔جنہیں حضرت مسیح موعود کا شرف دامادی حاصل ہوا۔جو حضور کی لخت جگر اور پاک بیٹی کے شوہر بنے۔جن کا خاندان حضرت اقدس سے ایک رشتہ آپ کے بیٹے کی وجہ سے بھی بنا اور ایک رشتہ آپ کی بیٹی کی وجہ سے بھی قائم ہوا۔اور ان تمام پاک رشتوں کے نیک اور پاکیزہ اثرات آج تک قائم ہیں۔یہ وہ وجود ہیں جن کی باتیں اور یادیں دل کو نیکیوں کی طرف مائل کرتی ہیں۔جنہیں سن کر خدایاد آتا ہے۔جنہیں پڑھ کر روحانیت ترقی کرتی ہے۔