حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ

by Other Authors

Page 2 of 21

حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ — Page 2

1 پیش لفظ حضرت نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ ایسے چند افراد میں سے ہیں جو زندگی کی ہر قسم کی آسائش میسر ہونے کے باوجود امام وقت کو قبول کر کے ہر قسم کی تنگی کو برداشت کرنے پر آمادہ ہو گئے۔پھر بڑے بڑے ابتلاء بھی آئے لیکن آپ کے پائے ثبات میں لغزش نہ آئی۔آپ کو یہ سعادت بھی نصیب ہوئی کہ حضرت اقدس مسیح موعود کی بڑی صاحبزادی حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ جن کے بارہ میں یہ الہام تھا کہ تُنشَ تُنْشَاءُ فِی الْحِلْيَةِ“ آپ کے عقد میں آئیں۔حضرت اقدس مسیح موعود آپ کو بڑی محبت اور پیار کی نظر سے دیکھتے تھے اور بڑے محبت بھرے الفاظ میں آپ کا تذکرہ بھی فرمایا۔خدا تعالیٰ ہمیں ان پیارے وجودوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔حضرت نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ تعارف وہ معزز و مکرم ہستی جو اپنی عظمت اور شان کے لحاظ سے جماعت احمدیہ میں اپنی مثال آپ تھی۔وہ شوکت اور تمکنت رکھنے والی ہستی جس کے خاندان میں حکومت پشتوں سے چلی آرہی تھی۔وہ دور بین اور دور اندیش ہستی جس نے مذہب سے بیگانہ اور دنیوی عیش و عشرت میں ڈوبے ہوئے ماحول سے نکل کر اپنی عمر کے ابتدائی زمانہ میں ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس وقت شناخت کیا جب بہت علم رکھنے والے، بڑی بڑی ریاضتیں کرنے والے اور مسیح موعود کی آمد کا بے تابی سے انتظار کرنے والے لوگوں کی آنکھوں پر کبر ونخوت کی پٹی بندھی ہوئی تھی۔وہ خدا تعالیٰ کی رضا اور قرب کی جو یاں ہستی جس نے اپنا وطن چھوڑ کر جہاں سے ہر رنگ کی ریاست حاصل تھی اور حکومت کے سامان میسر تھے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے در کی گدائی کو ترجیح دی اور اس وقت ترجیح دی جبکہ قادیان کی بستی میں معمولی ضروریات زندگی بھی میسر نہیں آسکتی تھیں۔وہ شاہانہ