حضرت منشی اروڑے خان صاحب ؓ — Page 21
38 ہے۔ایک ڈولا ساتھ جس میں آٹھ بیٹھا تھا اور اس ڈولے کو اٹھایا ہوا تھا اور وہ چپ چاپ ایک طرف کو گردن ڈالے بیٹھا تھا۔پھر ہم کپورتھلہ چلے آئے۔بہت سے آدمیوں نے مجھ سے چھیڑ چھاڑ بھی کی۔ہم جب امرتسر ، قادیان سے گئے تھے تو شائع شدہ اشتہار لوگوں کو دیئے کیونکہ ہم تین دن قادیان ٹھہرے تھے اور یہ اشتہار چھپ گئے تھے۔“ (( رفقاء ) احمد جلد چہارم ص ۱۵۱) یہ واقعہ ( رفقاء) کپورتھلہ کی فدائیت کا منہ بولتا ثبوت ہے جسے آب زر سے لکھا جانا چاہئے کہ بجائے پیشگوئی کے بارہ میں استفسار کرتے حضور کی خدمت میں رقم پیش کی کہ آپ پیشگوئی کی بابت اشتہار ہمارے پیسے سے شائع کروا ئیں۔سبحان اللہ۔اللہ تعالی ہم سب کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور خلافت احمدیہ کے عشاق کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے کیونکہ یہی کامیابی کی راہیں ہیں۔حضرت منشی اروڑے خان صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اول