حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 74
" حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ صاحب نے کوئی 16 یا 17 صدیاں جمع کر کے دکھائی تھیں۔( ملفوظات جلد 2 صفحہ 140 ) 1907ء میں حضرت اقدس علیہ السلام نے قادیان کے آریہ اور ہم تحریر فرمائی تو مولوی ثناء اللہ صاحب نے جواب دینے کا معقول راستہ چھوڑ کر کج بحثی شروع کر دی تو حضرت اقدس علیہ السلام سے حضرت مفتی صاحب کو اس کا جواب لکھنے کا ارشاد فرمایا۔آپ نے ہر پہلو سے شافی و کافی جواب تحریر کئے جس کا عنوان لگایا : مباہلہ کے واسطے مولوی ثناء اللہ امرتسری کا چیلنج قبول کر لیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حکم سے لکھا گیا " ہر طرف آواز دینا ہے ہمارا کام آج ( بدر 4 اپریل 1907ء) 74 18 جون 1908 ء کے اخبار بدر میں حضرت اقدس علیہ السلام کی مصروفیات کی 23 مئی 1908ء کی ڈائری میں حضرت مفتی صاحب کے شوق تبلیغ کے بارے میں بہت شاندار نوٹ ہے: حضرت مفتی محمد صادق صاحب کو تبلیغ سلسلہ احمدیہ کی ایک قسم کی کو اور ڈھن لگی ہوئی ہے اور بہت کم ایسے مقامات ولایت میں ہونگے جہاں کے محقق انگریزوں اور اخبارات کے ایڈیٹر ان وغیرہ کی اطلاع پاکر انہوں نے ان معاملات میں خط و کتابت نہ کی ہو اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی کی تبلیغ ان کو نہ کی ہو۔امریکہ کے ڈوئی کی حسرت ناک تباہی اور لندن کے پگٹ کی مایوسانہ نامرادی بھی حضرت مفتی صاحب ممدوح ہی کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے جس طرح ڈوئی اور پگٹ کا بیڑا غرق کر دیا اسی طرح کئی سعید روحوں کے لئے باعث ہدایت آپ ہی ہوئے۔آپ کی سچی مخلصانہ کوششیں اور جوشِ