حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 58 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 58

58 حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالیٰ عنہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکت ہمیشہ آپ کے ساتھ اور آپ کی جماعت افریقہ کے ساتھ ہو۔مثل مشہور ہے۔کہ جس کو لگتی ہے وہی جانتا ہے اور دوسرا کیا جانے۔امام پاک کے قدموں سے دوری کے سبب جو کچھ آپ کے دل کا حال ہے اس کو میں خوب سمجھ سکتا ہوں۔کیونکہ ایسی اشیاء کے اندازہ کے واسطے میرا دل بھی ایک پیمانہ ہے۔میں جانتا ہوں کہ کوئی مضبوط ہو اور وہ ایسے صدموں کو کم Feel کرے اور کوئی میرے جیسا کمزور ہو اور وہ ذراسی بات پر سر گرداں ہو جاوے مگر وہ شارٹ سائٹ کے چشموں کی طرح ہر ایک شارٹ سائٹڈ دوسرے شارٹ سائٹڈ کے چشمے کو دیکھتے ہی فوراً تا ڑ جاتا ہے کہ یہ بھی اس مرض میں میرا ساتھی ہے سو کیا ہوا کہ ہم آپ سے بہت دور ہیں اور ہمیں آپ کی ملاقات اور زیارت سے وافر حصہ نہیں ملا بہر حال ؎ دل را بدل رہیست اور میں خوب سمجھتا کہ احباب افریقہ کے مخلصین کے قلوب کس جوش میں بھرے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔میں اس بات کے کہے بغیر رک نہیں سکتا کہ ہماری جانیں قربان ہو جاویں اس پیارے کے نام پر جواحمد " کا غلام پر ہمارا سید اور آقا ہے کہ اس کی جوتیوں کی غلامی کی طفیل ہمارے سارے دُکھ مبدل بہ راحت ہو گئے اور ہمارے سارے غم مبدل بہ خوشی ہو گئے۔ہمارا ملنا اور ہمارا جُدا ہونا سب خدا کے لئے ہو گیا۔اور ہمارا سفر اور ہمارا حضر سب دین کے لئے بن گیا اور ہم خدا کی محبت کے قلعہ میں ایسے آگئے کہ شیطان کا کوئی تیر ہم تک نہیں پہنچ سکتا کہ ہم وغم میں ڈالے۔خیر ! تو گزشتہ دو دنوں کے واسطے مجھے توفیق عطا ہوئی تھی کہ میں تھوڑی دیر کے واسطے اس پاک سر زمین کی آب و ہوا کے ذریعہ سے اپنی بیماریوں کے مدافعت کے لئے سعی کروں تو آج واپس آکر میں نے سوچا کہ جو میوے اس بہار سے میں لایا ہوں ان کے ساتھ اپنے پیارے رحمت علی کی دعوت