حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 56
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 56 بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کو جمع کرنے کے واسطے آیا ہوں، یہ سن کر حضور کو بہت خوشی ہوئی اور آپ مسجدہ میں گر گئے اور آپ کے ساتھ مفتی صاحب نے بھی سجدہ کیا۔(ذکر حبیب 84) شام سے صبح ہوگئی ایک دفعہ بائبل کی کسی آیت کے مفہوم میں اختلاف رائے ہو گیا۔حضرت اقدس علیہ السلام نے مفتی صاحب کو لکھا کہ آیت کی اصل عبرانی مع لفظی ترجمہ کے ہمیں بھیج دیں۔جب حضور علیہ السلام کا یہ ارشاد موصول ہوا، آپ دفتر میں تھے۔دفتر سے واپس آکر ضروری کاموں کے بعد عبرانی کی بائبل کھول کر بیٹھے آیت کا لفظ بلفظ ترجمہ لغت سے تحقیق کر کے لکھا۔یہ ساری رات اسی تعمیل ارشاد میں گزرگئی۔صبح کی اذان کے ساتھ کام مکمل ہوا۔دفتر جا کر خط ڈاک میں ڈال دیا۔یہ صدق و وفا کے انداز تھے جو حضرت مسیح پاک سے دُعائیں لوٹتے تھے۔آپ نے تحریر فرمایا: آپ کے لیے ہمیشہ دُعا کرتا ہوں اور مجھے نہایت قوی یقین ہے کہ آپ تزکیہ نفس میں ترقی کریں گے اور آخر خدا سے ایک قوت ملے گی جو گناہ کی زہریلی ہوا اور اُس کے اُبال کو بچائے گی۔آج مجھے بیٹھے بیٹھے یہ خیال ہوا کہ کسی قدر عبرانی کو بھی سیکھ لوں۔اگر خدا چاہے تو زبان کا سیکھنا بہت سہل ہو جاتا ہے۔آپ نے مجھے انگریزی میں تو بہت مدددی ہے اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ وقت ملنے پر میں جلد تر کچھ انگریزی میں دخل پیدا کر سکتا ہوں۔اب اس میں بالفعل آپ سے مدد چاہتا ہوں کہ آپ عبرانی کے جدا جدا حروف سے مجھے ایک نمونہ بھیج کر اطلاع دیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایک حصہ تراکیب کا بھی ہو۔اس نمونہ پر صورت حرف در فارسی صورت حرف در عبرانی۔ایسا کریں جس سے مجھے تین حروف جوڑنے میں قدرت ہو جائے۔باقی خیریت ہے۔“ مرزا غلام احمد عفی اللہ عنہ