حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 271 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 271

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ ایک رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دامادی کا شرف تحریر :۔لیفٹینٹ کمانڈر عبدالمومن، کراچی 271 میں پرائمری میں پڑھتا تھا جب میرے ذہن میں یہ سوال آیا کہ میرا نام شہر میں کسی اور کا نہیں ہے۔میں نے اپنے والدین سے پوچھا۔یہاں میں نے کسی کا نام عبد المومن نہیں سنا۔آپ نے یہ نام کیسے رکھا۔انہوں نے بتایا کہ ایک بزرگ حضرت مفتی محمد صادق صاحب 1927ء میں لوگوں کو دین حق کی تعلیم دینے مالا بار آئے تھے۔والد صاحب مولوی ای احمد (E۔Ahmed) اُن سے پہلے قادیان میں مل چکے تھے، وہ اردو جانتے تھے اس لیے گفتگو بھی ہوئی تھی۔حضرت مفتی صادق صاحب نے والد صاحب سے گھر بار بیوی بچوں کا حال پوچھا تو انہوں نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے گھر میں ولادت متوقع ہے۔حضرت مفتی صاحب نے فرما یا بچہ کا نام عبدالمومن رکھنا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ مبارک کئے بیٹا پیدا ہوا اور نام عبدالمومن رکھا گیا۔اُس وقت کے علم تھا کہ بطن مادر میں جس کا نام تجویز کر رہے ہیں وہ ایک دن اُن کا داماد بنے گا۔قدرت نے بڑے ہو کر ملاقات اور پھر رشتہ داری کے جو سامان کئے وہ بھی بہت دلچسپ ہیں۔تقسیم ملک سے قبل Royal Indian Navy میں سیلر تھا (Sailor) 1947ء میں پاکستان بنتے ہوئے یہ رائے مانگی گئی کہ چاہے تو ہندوستان میں رہو چاہے پاکستان چلے جاؤ۔ہم مالا بار کے چند لوگوں نے پاکستان جانا پسند کیا۔ہم پاکستان آ تو گئے مگر چھٹیوں میں گھر جانا مشکل ہو گیا۔دوتین مرتبہ پندرہ پندرہ دن کے لئے گیا۔1954ء میں یہ بھی بند کر دیا گیا۔میں اپنے گھر کا کفیل بھی تھا والد صاحب فوت ہو چکے تھے۔میری والدہ دو بھائی اور ایک بہن سب وہاں تھے۔پاکستان میں کوئی عزیز رشتہ دار نہ تھا۔میری تعلیم صرف میٹرک تھی کمائی بھی واجبی ہی تھی۔میری عمر چھبیس سال ہو چکی تھی مگر وسائل کی کمی کی وجہ سے شادی کا سوچا بھی نہ تھا۔جب حالات نے کافی پریشان کر دیا تو اللہ تعالیٰ کے آگے بہت دُعا کی۔اور ساری مشکلات اُس مشکل کشا کے آگے رکھ کر فریاد کی کہ ان