حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 245
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 245 الانبیاء خاتم النبي محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک بے مثال لیکچر دیا۔ایک جلسہ عام شام کو انگریزی زبان میں ہوا جس کی صدارت کے فرائض ڈاکٹر مترا صاحب نے سر انجام دیئے اس میں آپ کی تقریر کا موضوع ” حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی مقناطیسی طاقت رکھنے والی شخصیت تھا۔الفضل 19 نومبر 1931 صفحہ 8) 1931ء کے جلسہ سالانہ جماعت احمدیت کے پہلے اجلاس میں آپ نے عیسائی کلیسا کی تاریخ اور اس میں پیدا ہونے والے غلط عقائد اور ان کی وجوہات پر تقریر کی۔خواتین میں آپ کی تقریر کا موضوع تھا تبلیغ احمدیت میں احمدی خواتین کا فرض۔“ حضرت مصلح موعود کی ایک سکیم کی الہی تائید ایک دفعہ حضرت مصلح موعود کے ذہن میں دعوت الی اللہ کے لئے ایک خاص سکیم آئی جس کا کسی سے ذکر کئے بغیر بعض بزرگوں کو دُعا کے لئے ارشاد فرمایا۔مولوی عبدالستار خان صاحب کی طرف سے دو تین دن کے بعد جواب ملا جس میں حضرت اقدس علیہ السلام کے دعوت الی اللہ کے متعلق بعض الہامات تھے۔پھر ایک رؤیا لکھی: ایک میدان میں تمام لوگ کھڑے ہیں اور میں انہیں کہتا ہوں کہ دنیا میں ( دعوت الی اللہ ) کرو۔مفتی محمد صادق صاحب بھی وہیں ہیں۔پھر لکھا۔آپ نے یہ کہنے کے بعد مفتی صاحب کو کسی پہاڑی سرد علاقے میں ( دعوت الی اللہ ) کے لئے بھیج دیا۔گویا جو (دعوت الی اللہ ) کا نقشہ میرے ذہن میں تھا وہ خدا تعالیٰ نے ان کو سارے کا سارا بتادیا پھر جزئیات بھی بتا دیں جواب تک پوری ہو رہی ہیں۔چنانچہ مفتی محمد صادق صاحب کو عرصہ تک باہر ( دعوت الی اللہ ) کے لئے میں نے بھیج دیا اور اب بھی پہاڑوں پر انہیں مختلف کاموں سے بھیجنا پڑتا ہے۔“ ( خطبات محمود جلد 13 صفحہ 624۔خطبہ 28 اکتوبر 1932 ء)