حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 231
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ باب پنجم امریکہ سے واپسی پر قادیان اور ربوہ میں خدمات 231 حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی مسحور کن خوشبوؤں میں بسی قادیان کی بھاگوں بھری سدا بہار بستی میں استقبالیوں کی رونقوں اور پیاروں کی مسکراہٹوں ،مصافحوں اور معانقوں کے لطف میں حضرت خلیفہ المسیح کے ارشاد میں دینی خدمات کے تسلسل کی راحت بھی شامل ہوگئی۔آپ نے لاہور اور سیالکوٹ کے تربیتی دورے کے لئے روانہ ہونے کا ارشاد فرمایا۔چنانچہ 24 فروری کو آپ حضرت حافظ روشن علی صاحب کی معیت میں لاہور اور سیالکوٹ تشریف لے گئے۔وہاں غیر احمدیوں نے جلسہ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔الفضل 26 فروری 1924 ءص1) 24 مارچ کو آپ دونوں اصحاب نے انجمن اسلامیہ جموں کے سالانہ جلسہ میں تقریریں کیں۔جموں کے غیر احمدی رؤسا کی مستورات کے اصرار پر حضرت مفتی صاحب نے ایک جلسہ میں امریکن عورتوں کے حالات پر تقریر کی۔اپریل 1924 ء کو آپ کو صدرانجمن احمدیہ کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔(الفضل 14 اپریل 1924ء) 2 جولائی سرگودھا میں اسلام اور عیسائیت کے موضوع پر لیکچر دیا حاضری قریب دو ہزارتھی۔(الفضل 25 جولا ئی 1924ءص6) 4 جولائی کو آپ جماعت احمد یہ صوبہ سرحد کی درخواست اور حضرت مصلح موعود کی اجازت سے پشاور تشریف لے گئے۔ریلوے اسٹیشن پر محترم محمد یوسف صاحب (امیر جماعت) کی معیت میں کثیر تعداد میں احباب نے استقبال کیا۔8 جولائی کو اسلامیہ کلب پشاور میں ممالک مغربیہ اور