حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 219 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 219

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 219 تھے۔یہ شام عجیب روحانی ماحول میں گزری۔تلاوت قرآن کریم ، نعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سحر آفریں اثر تھا پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عشق رسول سے فیضیاب حضرت مفتی صاحب کا خطاب بعض احباب آبدیدہ آنکھوں سے رخصت ہوئے۔“ ( آزادتر جمہ مسلم سن رائز 1923 ء11 ) واپسی کا ارشاد اگست کے آخری ہفتے میں قادیان سے سپہ سالار افواج احمدیت خلیفتہ امسح اثانی کا پیغام موصول ہوا کہ تین ماہ کے بعد اس محاذ پر لڑنے کے لئے تازہ دم سپاہی محترم محمد دین صاحب امریکہ پہنچ جائیں گے۔آپ فرماتے ہیں: مفتی صاحب جب امریکہ سے واپس آئے تھے تو اُس وقت میں نے رؤیا دیکھا کہ میں کہتا ہوں میں اب مفتی صاحب اور مولوی شیر علی صاحب کو باہر نہیں جانے دوں گا۔رویا میں گو یہ میرا اپنا فقرہ تھا مگر رؤیا کے اس قسم کے الفاظ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں یہ کام اس قسم کا ہے کہ اگر وہ قلیل سے قلیل عرصہ اس کام میں لگا کر واپس آجائیں تو ان کا وہاں کا قیام بھی قادیان کا قیام سمجھا جائے گا۔" ( حواله الفضل 29 فروری 1936ء) مجاہد کے لئے جہاد کی اہمیت ہوتی ہے۔اس سے غرض نہیں کہ کس محاذ پر مقرر کیا جاتا ہے آپ نے شرح صدر اور بشاشت سے اس فیصلہ کو خوش آمدید کہا ایک مکتوب ملاحظہ کیجئے جو جلسہ سالانہ قادیان پر پڑھ کر سنایا گیا: میں تو سمجھتا تھا کہ اس سال کے جلسہ پر میں خود قادیان میں ہوں گا اور آپ اصحاب کی زیارت کا شرف حاصل کروں گا مگر ہنوز قسمت میں یہ نہیں کہ دیار محبوب میں داخلہ کی عزت مجھے حاصل ہو۔مجھے قادیان پیارا ہے اور پھر مجھے اپنے بیوی بچے پیارے ہیں اور میرے محب مجھے پیارے ہیں اور اُن کی جُدائی کا صدمہ چھ سال سے میرے