حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 218 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 218

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 218 1923ء میں سن رائز میں متعدد مضامین شائع کئے گئے۔ایک مضمون کا عنوان تھا 'ہلال یا صلیب اس میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں رنگ ونسل کی تفریق کو مٹا دینے کا مثالوں کے ساتھ ذکر تھا جس نے بہت سے سیاہ فام امریکیوں کو متاثر کیا۔وہ جو نسلی امتیازات کے ستائے ہوئے تھے اپنے حقوق کی برابری کی تعلیم دینے والے دین حق کے دامن میں آنے لگے۔اگر چہ حضرت مفتی صاحب نے دعوت دین میں کالے گوروں کی تمیز نہیں رکھی تھی تاہم حالات ایسے تھے کہ کالے امریکی احمدیت سے زیادہ متاثر ہوئے۔اُن کو جماعت میں پر وقار مقام حاصل ہوتا اور عملی طور پر برابر کی عزت و توقیر دی جاتی۔جماعتی عہدے اور خدمات کے مواقع برابر ہوتے۔حضرت مفتی صاحب کی آواز وقت کی آواز بن گئی۔آپ نے لکھا: ” میرے پیارے امریکن نیگرو بھائیو! عیسائی منافع خود تمہیں تمہارے وطن افریقہ سے نکال لائے اور عیسائی بنا کر ایسے حالات پیدا کر دیئے کہ تم اپنے آبائی مذہب اور زبان کو بھول گئے جو اسلام اور عربی تھے۔اب تم نے سالہا سال عیسائیت کا تجربہ کر لیا ہے اس سے کوئی بھلائی حاصل نہیں ہوئی بلکہ مکمل ناکامی ہوئی۔عیسائیت اقوام عالم میں حقیقی بھائی چارہ نہیں لاسکتی اس لیے اب اس کو چھوڑ دو اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دین قبول کر لو جو عالمی اخوت کا حقیقی مذہب ہے جو ہر قسم کی رنگ ونسل کی تمیز مٹادیتا ہے۔“ جنوری 1923ء میں معمول کے کاموں کے علاوہ نیو یارک سٹی کا سفر اختیار کیا۔راستے میں پٹس برگ Pittsburgh اور بغلو Buffalo بھی تشریف لے گئے جس کے نتیجہ میں بہت سے احباب جماعت کے کارواں میں شامل ہوئے۔نیو یارک میں Mrs۔A۔Enerson اور اُن کے ساتھی ممبروں نے ویمنز کلب میں دو ضیافتوں کا انتظام کیا۔پہلے تقاریر ہو ئیں جو بہت متاثر کن تھیں۔بفیلو میں مسلم بردن تنظیم کے ایک اجتماع سے خطاب فرمایا۔سامعین میں زیادہ تر تاجر پیشہ لوگ