حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 202 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 202

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 202 اسلام کو قبول کرنے لگ جائیں گے۔“ اس حدیث اور آپ کے مفہوم کو پیش نظر رکھ کے رسالے کا نام مسلم سن رائز یعنی طلوع شمس الاسلام رکھا اور اس کے سرورق پر امریکہ کا نقشہ بنا کر اس پر سورج چڑھتا ہوا دکھایا گیا۔حضرت مصلح موعود کا پیغام (ذکر حبیب ص 5) اس کا پہلا سہ ماہی پر چہ جولائی 1921ء میں تین ہزار کی تعداد میں چھپا جو مفت تقسیم کیا گیا۔اس شمارے میں حضرت مصلح موعودؓ کی پورے قد کی تصویر کے ساتھ آپ کا پیغام شائع ہوا: GREETINGS The pioneers in the colonization of Amercian land are always looked back upon with great honor and respect۔Their work was temporal but now, my dear Brothers and Sisters, Allah the Almighty has made you the pioneers in the spiritual colonization of the Western world۔If you will work with the same love, zeal, sincerity and loyalty as they did, your honor and respect and name will be still greater than their's, as you will have moreover the reward at the last day and Allah's pleasure, the grandeur and beauty of which no one can estimate here in this world۔Mirza Mahmud Ahmad امریکی اخبارات میں مشن اور میگزین کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دُعاؤں سے برکت یافتہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی کاوشوں سے امریکہ میں پہلے پہل جو ارتعاش پیدا ہوا اور دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے واقفیت بڑھی، اس کا اظہار ان کے اخبارات کے درج ذیل تراشوں سے بخوبی ہو جاتا ہے جو میگزین سن رائز کے جولائی کے شمارہ سے لئے گئے ہیں: