حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 201 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 201

201 حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ Doctor of Law, Oskaloosa College۔Member of the Press Congress of the World, Columbia, USA۔• Diploma of the Mental Science۔Rochestetr Minn۔, USA۔Doctor of Divinity کی ڈگری خاص طور پر قابل ذکر ہے جو حضرت مفتی ص پہلے کسی غیر عیسائی کو نہیں دی گئی تھی۔( تاریخ احمدیت لا ہور از شیخ عبدالقادر ص 84,83 ) جیفرسن یونیورسٹی شکا گو نے آپ کی علمی لیاقت اور خدمات برائے بہبودی خلق کو تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر آف لٹریچر کی ڈگری دی۔مسلم سن رائز کا اجراء الفضل 28 / مارچ 1921 ءص2) جولائی 1921ء میں امریکہ سے پہلا دینی رسالہ جاری کیا گیا۔ابتدا میں یہ سہ ماہی تھا۔اس رسالے کے اجراء کے ساتھ حضرت مفتی صاحب کی کس قدر دُعائیں شامل تھیں اس کا اندازہ لگائیے ، لکھتے ہیں: ”جب میں لندن سے امریکہ بھیجا گیا تو میں نے تین دعائیں کیں ایک مخلص جماعت نومسلموں کی مجھے عطا ہو۔ایک بیت الذکر بنانے کی توفیق ہو۔ایک رسالہ جاری کرنے کے سامان مہیا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے باوجو د سخت مشکلات کے تینوں دعائیں قبول ہوئیں۔مخلص جماعت پہلے ہی سال مل گئی رسالہ دوسرے سال جاری ہو گیا " اور بیت الذکر اور مکان تیسرے سال تیار ہو گئے۔“ ( تحديث بالنعمة ص 10) اس رسالے کا نام اور ٹائٹل (لوح) کا بنیادی خیال حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ایک ارشاد سے اخذ کیا گیا۔آپ سے ایک دفعہ پوچھا گیا کہ اس کا کیا مطلب ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام اس وقت آئے گا جبکہ سورج مغرب سے نکلے گا آپ نے فرمایا: یہ تو ایک طبعی طریق ہے کہ سورج مشرق سے نکلتا ہے مغرب میں غروب ہوتا ہے اس میں تبدیلی نہیں ہو سکتی۔مراد اس سے یہ ہے کہ مغربی لوگ اس زمانے میں دین