حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 169 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 169

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 169 یہودیوں کے ایک جلسہ سے ہوا جس میں عبرانی زبان میں تقریر کی۔آپ کی وضع قطع ، سبز عمامہ اور عبرانی زبان سب ہی توجہ کے جاذب تھے۔اس جلسے میں حضرت احمد علیہ السلام کا تعارف کروایا۔حاضرین دم بخودرہ گئے۔اتوار کو ہائڈ پارک میں ؎ ”ہر ایک انگریز مرد اور عورت کے نام کے نام سے ایک پمفلٹ تقسیم کیا اور بآواز بلند یہ خوشخبری سناتے رہے کہ موجودہ زمانے کے امام تشریف لے آئے ہیں۔سوال جواب کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ایک شخص نے جو محکم تعلیم سے تعلق رکھتا تھا علی الاعلان آپ کی گفتگو میں معقولیت کا اعتراف کیا یہ دراصل دین حق کی فتح تھی۔دوران سیر آپ کو ایک صاحب ملے جن کا نام Sparrow تھا یعنی چڑیا۔آپ نے ہندوستانی نبی کا تعارف اس رنگ میں کرایا کہ وہ بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہو گئے یہ پہلا سفید پرندہ تھا جو آپ کے ذریعے مسیح عل السلام کے قفس میں آیا۔۔۔۔حسن اتفاق سے 129 اپریل کو پھر ہائڈ پارک میں ایک شخص نے احمدیت قبول کی جن کا نام Bird برڈ تھا۔سپیرو کے بعد برڈ یعنی حضرت اقدس مسیح موعود علی السلام کا کشف لفظ لفظ پورا ہوا۔( فاروق 14 جون 1917ء) اس کے ساتھ ہی اللہ کے فضل و احسان سے بیعتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔حضرت مفتی صاحب کا اپنے مقصد سے جنون کی حد تک لگاؤ کا عجیب رنگ تھا، جہاں عام حالات میں کوئی شخص سوچ بھی نہیں سکتا۔آپ پیغام دینے کی صورت بنا لیتے۔ایک بازار سے گزر رہے تھے ، لوگوں کا مجمع دیکھا، معلوم ہوا کوئی شخص ہے جس کا قد آٹھ فٹ دو انچ ہے اس کے گر دسب جمع ہیں نمائش ہو رہی ہے ٹکٹ لگا ہوا ہے۔آپ بھی پہنچ گئے اور ا سے آٹھ فٹے شخص کو پیغام حق دیا اور کتب تحفہ میں دیں۔ایک دہریہ سے گفتگو ایک سیر گاہ میں ایک دہریہ سے گفتگو ہوگئی۔اُس کا اصرار تھا کہ چونکہ اُس نے خدا کو نہیں دیکھا، وہ اُسے نہیں مانتا۔مفتی صاحب نے جواب دیا کہ کیا آپ نے ہندوستان دیکھا ہے؟ اگر نہیں دیکھا