حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 168 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 168

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ ”اے خدا وہ دن لا کہ جیسے میں نے رسول پاک کے ملک کا نظارہ دیکھا ہے اس کی بستی اور مرقد کو بھی دیکھوں اور اس مقدس گھر میں تیری عبادت کروں جو تیرے پاک نام سے بیت اللہ کہلاتا ہے اور وہاں بھی بر و محمد سال لیا ایم کی بشارت سناؤں۔“ (الفضل یکم مئی 1917 ء ص 9 کالم 1) 168 عدن کے چند گھنٹے قیام میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے چار افراد نے احمدیت قبول کی۔راستے میں ایک دلچسپ مشاہدہ ہوا۔روزانہ صبح جب آپ گھڑی دیکھتے تو وہ جہاز کی گھڑی سے دس پندرہ منٹ آگے ہوتی۔استفسار پر بتایا گیا کہ سفر چونکہ مغرب کی جانب ہے سورج ہندوستان کی نسبت دیر سے غروب ہوتا ہے اس واسطے جہاز کی گھڑی مقامی وقت کے مطابق درست کر دی جاتی ہے۔جب جہاز مکہ مکرمہ کے سامنے سے گزرا تو حضرت مفتی صاحب نے خصوصی دعائیں مانگیں۔دُعا کی درخواست کرنے والوں کی فہرست کے علاوہ عمومی طور پر سب کو یاد کیا۔اپنے محبوب آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر درودو سلام بھیجنے کا خوب موقع ملا۔جذبات کے تموج نے دُعا میں گداز کا رنگ بھر دیا۔جہاز میں ایک پادری صاحب سے ملاقات ہوئی جو امریکہ سے مصر جا رہے تھے۔آپ نے اُن کو تین اصولی ہدایات دیں۔مثلاً مسلمانوں کی موجودہ حالت سے اسلام کی تعلیم کا اندازہ نہ کریں بلکہ صحابہ کرام کو دیکھیں یا دین حق کی نشاۃ ثانیہ میں بننے والی جماعت احمدیہ کو دیکھیں۔ہر تفسیر مستند نہیں ہے۔مسیح زماں کی تفسیر جو الہی رہنمائی میں کی گئی ہے مستند مانی جائے ، نیز ثابت کیا کہ عربی ام الاسنہ ہے۔پادری صاحب نے بہت اچھا اثر لیا۔کام کا آغاز 15 را پریل کو پیرس اور 17 اپریل 1917ء کو بخیریت لندن پہنچ گئے۔محترم قاضی محمد عبد اللہ صاحب پہلے ہی لندن میں سرگرم عمل تھے۔قدرے آرام کے بعد 22 اپریل کو کام کا آغاز