حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 144 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 144

144 حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ جزاک اللہ احسن الجزاء۔پڑھ لیا ہے بہت عمدہ ہے۔( بدر 2 مئی 1911 ) حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحب نے اپنے مکتوب میں تحریر فرمایا: مبارک مبارک مبارک " تحفہ بنارس کی قبولیت کے شہرہ آفاق ہونے اور اس کی روز افزوں عزت اور اس کا دوست و دشمن میں کثرت کے ساتھ تذکرہ پایا جانے سے نہایت ہی راحت اور مسرت ہوتی ہے۔یہ مقبولیت لاریب آپ کے صدق اور اخلاص کی وجہ سے حضرت رب العزت نے آپ کو ایسے پاک مضمون۔۔۔۔۔۔۔کی تو فیق دی جو مقبولیت کے سمندر کا اس وقت قیمتی موتی ثابت ہو رہا ہے۔باوجود یکہ اس میں احمدیت کی بھی کھلی دعوت ہے پھر بھی احمدی اور غیر احمدی کی نگاہ میں اپنی عزت اور وقعت کے لحاظ سے یکساں ہے دوست تو دوست دشمن بھی اس کی خوبی کی شہادت دے رہے ہیں وَالْفَضْلُ ما شهدت به الأعداء دوسرے احباب کے مقابل مجھے اس کی مقبولیت کا نظارہ دیکھ کر دو چند خوشی ہوتی ہے کیونکہ بحمد للہ میرے بنارسی کشف کی مصدق ہے اللہ تعالیٰ آپ پر بہت بہت رحم فرمائے۔“ تقریر پر چندا ہم تبصرے ایڈیٹر صاحب وقائع رنگون تحریر فرماتے ہیں: ( بدر 16 مئی 1912 ء ) مولوی محمد صادق صاحب احمدی ایڈیٹر بدر قادیان نے 30 را پریل 1911ء کو جو اپنا لیکچر ٹاؤن ہال میں دیا تھا۔۔۔۔۔فاضل لیکچرار نے ہندوؤں کی مذہبی مقدس کتابوں سے نہایت سنجیدگی سے واقعات کے ساتھ مورتی کھنڈن کرتے ہوئے انہیں توحید کا پیغام پہنچایا ہے۔اور اصنام پرستی کو واہمہ خیالات کو زمانہ حال کے یادگاری مجسمہ سے تطبیق دے کر ان کے خیالات کو خاص اغراض کی طرف منعطف کر کے دعوت اسلام دی