حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 135 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 135

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ جماعت لڑکوں اور بچوں کی ایک جگہ رہنے والی۔اس طرح شریفانہ حسنِ سلوک کے ساتھ ایک دوسرے سے بولنے والی۔کم زبان۔نیک مزاج نماز کی پابند، اپنی تعلیم میں شوق سے مصروف بہت ہی کم دیکھنے میں آئی اللہ تعالیٰ کا فضل سب کے شامل حال ہو۔“ 66 ( بدر 13 مئی 1909 ء) 135 جالندھر میں حضرت مرز اسلطان احمد سے ملاقات کا حال لکھتے ہیں : خان صاحب مرزا سلطان احمد صاحب ای۔اے سی آج کل اس ضلع میں افسر مال ہیں خان صاحب موصوف کی خدمات محکمہ مال میں جس اعلیٰ پایہ کی ہیں ان کا اندازہ کچھ ان کے افسر ہی کر سکتے ہیں اور کر رہے ہیں۔ماتحتوں پر جس قدر حسن سلوک وہ کرتے ہیں اس کے سبب سے تمام اہل کار ان کے ازحد ممنون احسان ہور ہے ہیں لیکن سب سے زیادہ جو قابل ذکر امر ہے وہ یہ ہے کہ غریب زمینداروں کی حالت کی اصلاح کے واسطے وہ شب و روز کوشاں رہتے ہیں۔کپورتھلہ میں مکرم عبدالمجید خان صاحب کی لائبریری سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے بہت سے خطوط ملے جو آپ نے بدر میں شائع کروائے۔ان میں وہ عارفانہ خط بھی شامل ہے جو آپ نے اپنے والد صاحب کو فارسی میں تحریر فرمایا تھا۔جس میں سعدی کا یہ شعر درج ہے۔مکن تکہ ( بدر 20 مئی 1909ء) بر عمر نا پائیدار معاش ایمن از بازی روزگار ( بدر 24 جون 1909 ء ) ریاست کپورتھلہ کی بستی منار میں آپ شدید بیمار ہو گئے۔پندرہ دن سر درد اور بخار ہوتا رہا۔مولا کریم سے دعا کی تو خواب میں علاج بتایا گیا۔دو دن دوا استعمال کی خدا کے فضل سے معجزانہ شفا عطا ہوئی۔( بدر 8 جولائی 1909 ء)