حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page iv
وه حضرت مرزا شریف احمد صاحب 66 اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو جو مبشر اولا د عطا فرمائی ان میں سے بعض تو حضور علیہ السلام کی زندگی میں ہی وفات پاگئے لیکن جن کو اللہ تعالیٰ نے لمبی عمر عطا فرمائی ان سب نے ایسا اعلیٰ نمونہ پیش فرمایا کہ آج بھی وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔حضرت مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ عنہ حضرت اقدس علیہ السلام کی پاک اولاد میں سے چھٹے نمبر پر تھے۔آپ تعلق باللہ، محبت قرآن کریم عشق رسول ، عاجزی و انکساری جیسی اعلیٰ صفات سے متصف تھے۔طبیعت میں بڑی نرمی اور حلیمی تھی اور ہمدردی خلق کا ایسا جذبہ تھا کہ جب بھی کسی حاجت مند کو پاتے اس کی حاجت روائی میں لگ جاتے۔کئی جماعتی عہدوں پر بھی فائز رہے اور ساری زندگی اعلیٰ درجہ کی خدمات پیش فرماتے رہے۔اللہ کرے کہ ہم بھی ہمیشہ ان پاک وجودوں کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنے والے ہوں۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین