حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 34 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 34

۳۴ دورِ خلافت ثالثه آپ کے دور خلافت کے کار ہائے نمایاں اور واقعات کا مختصر جائزہ اس زمانے میں جاری ہونے والی تحریکات اور آپ کی مصروفیات کی روشنی میں دیکھتے ہیں :۔حضور کے دور خلافتے میں جاری ہونے والی تحریکیں اسلام کی تبلیغ اور غلیہ السلام کی مہم کو تیز سے تیز تر کرنے کے لئے خلفائے وقت ہمیشہ ضرورت وقت کے مطابق تحریکات فرماتے رہے ہیں اور فرماتے رہیں گئے۔خلافت ثالثہ کا دور بھی ان با برکت تحریکات سے پر اور مزین نظر آتا ہے۔اس دور میں جاری ہونے والی تحریکات کا مختصر جائزہ مندرجہ ذیل ہے :- 1 - مساکین کو کھانا کھلانے کی تحریک ار دسمبر دار کو حضور نے جماعت کو یہ تحریک فرمائی کہ :- کوئی احمدی رات کو بھوکا نہیں سونا چاہیئے " آپ نے یہ ذمہ داری افراد پر اور جماعتی تنظیموں پر ڈالی۔