حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 33 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 33

۳۳ 1923ء میں قید کیا گیا۔آپ نے فرمایا اللہ تعالی نے اپنی حکمت سے حضرت امالی جان کو پہلے وفات دے دی اور انہیں اس صدمے سے بچا لیا۔حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ کی وفات اور جولائی شاہ کو ہوئی۔ہر دو وفاتیں آپ کے لئے گھر سے صدمے کا باعث تھیں۔وفات حضرت مصلح موعود اور خلیفہ ثالثے کا انتخاب ، اور ہر نومبر ۱۹۶۵ء کی درمیانی شب حضرت مصلح موعود مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفه امسیح الثانی وفات پا گئے۔اور یوں بادن سال پر محیط ایک عظیم الشان دور خلافت ماہ و سال کے اعتبار سے اختتام پذیر ہوا۔لیکن قدرت ثانیہ کا روحانی سلسلہ اسی آب و تاب اور روانی کے ساتھ جاری رہتا ہے۔آنے والا وجود جانے والے وجود کے کارناموں کی مضبوط بنیادوں پر کھڑا ہو کہ بلند سے بلند تر عمارتیں بناتا چلا جاتا ہے۔جماعتی ترقی کی ہر نئی اینٹ اپنی بنیاد کو مستحکم کرتی چلی جاتی ہے۔ر نومبر ۱۹۶۵ہ بعد نمازہ عشاء جماعت کے نئے خلیفہ منتخب ہوئے۔۹ نومبر بعد نماز عصر آپ نے سید نا حضرت مصلح موعود کی نماز جنازہ پڑھائی اور حضور کے جید اظہر کو سپرد خاک کرنے کے بعد لمبی پر سوز دعا کروائی۔