حضرت مرزا ناصر احمد — Page 176
14^ سے بھی گزرچکی تھی ، آپ کی دُعا کی برکت سے اولاد ہوئی۔لا تعداد مریضوں کو اللہ تعالیٰ نے معجزانہ رنگ میں آپ کی دعا کی برکت سے شفا عطا فرمائی۔صرف ایک ناقابل یقین واقعہ پیش ہے۔مولوی عبد الکریم صاحب کا ٹھگڑھی شاہد مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ MULTIPLE MYELOMA جیسی مہلک بیماری دکینسر کی ایک قسم) میں مبتلا ہو گئے۔ہماری بالکل آخری حدوں تک پہنچ چکی تھی اور بے ہوشی طاری تھی۔ڈاکٹر لا علاج قرار دے چکے تھے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی خدمت میں دُعا کے لئے عرض کیا گیا۔آپ نے پیغام بھیجوایا کہ : سیٹی بوٹی صبح شام دی جائے اور ہسپتال میں رہنے دیا جاوے دعائیں خاص کی جار ہی ہیں۔چنانچہ احیائے موتی کے معجزہ کے حامل حضرت مسیح موعود کے اس روحانی جانتین کی دعاؤں کی برکت سے حقیقتاً ایک مُردہ زندہ ہوا۔اور پھر ان مولوی صاحب کو خدا تعالیٰ نے ۱۵، ۱۶ سال مزید زندگی عطا فرمائی۔1944 ہ میں آپ گھوڑے سے گر گئے۔کر کے تین مہروں میں فریکچر تھا۔فرمایا :- ور ڈاکٹروں نے مجھے کہا کہ اب آپ کبھی بھی اکڑوں نہیں بیٹھ سکیں گے۔میں نے اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ خدایا میری ذمہ دالہ یاں ایسی ہیں تو مجھے شفادے کہ تین ماہ تک آپ صاحب فراش رہے اور اس کے بعد معجزانہ رنگ میں اللہ تعالیٰ نے شفادی اور آپ حسب سابق اپنی ذمہ داریاں ادا فرماتے رہے۔الحمد لہ علی ذالک