حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 164 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 164

۱۵۶ فرماتے۔ناشتے میں براؤن بریڈ کے دو ٹوسٹ ، دو انڈے SCHAMBLED VITAMINS AA_E گا وغیرہ لیتے۔یا اُبلے ہوئے۔سویا ساس اور سیاہ مرچ کے ساتھ چائے کے دو کپ لیتے۔ایک کپ میں شہد استعمال فرماتے اور ایک میں ROYAL JELLY اس کے علاوہ اپنی دوائیں۔سو یا لیسی تھین اور DIABENESE کی ایک گولی ناشتے سے پہلے لیتے۔آپ نہایت آہستگی سے چھوٹے لقمے سے کہ اور بہت چبا کر کھانا کھاتے۔اس دوران گفتگو بھی فرماتے اور قریباً ایک گھنٹے میں کھانا مکمل ہوتا۔دوپہر اور رات کا کھانا ہی عموما دو ایسے اوقات ہوتے جب آپ اپنے بچوں سے گفتگو فرماتے۔آپ کو کھانوں کے گوران وقفے میں کھانے پینے کی بالکل عادت نہ تھی۔فرماتے NOTHING IN BETWEEN MEAL S دو پہر کا کھانا ظہر کی نماز کے بعد تناول فرماتے اور رات کا عشاء کے بعد۔ہر دو کھانوں میں رہی شوق سے استعمال فرماتے۔دونوں وقت آپ اپنی پانچ اناجوں سے بنی ہوئی روٹی تناول فرماتے۔ایک کھانے پر ایک چپاتی استعمال فرماتے بعض اوقات اس میں سے بھی کچھ بیچے جاتی۔کھانا ہے مرچ اور گوشت نہایت نرم سیکا ہوا استعمال فرماتے۔مرغ کے گوشت میں اس کی پشت کی ہڈی کی گہرائی میں واقع گوشت کی چھوٹی سی بوٹی آپ کو پسند تھی۔پھلوں میں سیب زیادہ پسند تھا۔ایک مرتبہ بھی کا خربوزہ کھاتے ہوئے فرمایا۔- " یہ اللہ تعالیٰ نے ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے بنایا ہے۔“ پھلوں کے جوس شوق سے استعمال فرماتے۔ORANGE گریپ فروٹ اور سیب کا جوس زیادہ پسند تھا۔-