حضرت مرزا ناصر احمد — Page 150
۱۴۲ اس سفر کے دوران جب ہم جہلم کے قریب پہنچے تو حضور نے مجھ سے فرمایا : " آج میں پہلی بار سفر میں تھک گیا ہوں۔حضور کو DIABETES ذیا بیطیس کی تکلیف شراء سے تھی۔اور آپ اس کے لئے باقاعدگی سے گولی DIABENESE کا استعمال فرماتے اور ہومیو پیتھک دو بھی استعمال فرماتے تھے۔میں نے دکھا تھا حضور کے پاؤں اکثر متورم ہوجاتے تھے۔میں نے نشان دہی کی تو فرمایا : میں دفتر میں چونکہ زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرتا ہوں اس لئے پاؤں سوج جاتے ہیں۔“ بعض دفعہ حضور کو سینے میں جلن کی تکلیف بھی محسوس ہوتی جسے آپ معدے کی جلن خیال فرماتے کبھی کبھی آپ کی نبض بھی تیز ہو جاتی۔۲۶ مٹی کی شام حضور نیچے مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھانے گئے آپ کا قیام اسلام آباد میں بیت الفضل کی بالائی منزل پر ہوتا تھا)۔تھوڑی دیر بعد میں کسی کام سے کمرے سے باہر جانے لگی اور دروازہ کھولا تو عین اسی وقت حضور کو اپنے سامنے پایا۔ایک دم انہیں غیر متوقع طور پر سامنے پاکر میں ایک لمحے کے لئے ڈری کیونکہ حضور معمول سے ذرا جلد واپس تشریف لے آئے تھے۔میں نے کہا کہ آپ نے مجھے ڈرا ہی دیا۔لیکن جب میں نے حضور کا چہرہ دیکھا تو وہ بدلا ہوا تھا اور اس پر تکلیف کو سختی سے جذب کرنے والے تاثرات تھے۔کمرے میں داخل ہوتے ہوئے ذرا گھبراہٹ سے مجھے فرمایا کہ نماز پڑھاتے پڑھاتے میری طبیعت اچانک خراب ہوگئی میری ٹانگیں بری طرح کا نپنے لگیں۔آخری رکعت میں تے بیٹھ کر صرف اپنی قوت ارادی ) ارادی) WILL